حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات پر ڈیڈلاک برقرار

مظفرآباد (رپورٹ: خبرنگارخصوصی) آزادجموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات پر ڈیڈلاک برقرار 29ستمبر کو لاک ڈاؤن احتجاج دیہاڑی طبقہ پریشان ایک دن کا لاک ڈاؤن احتجاج تو کرلیں گے لیکن اگر لاک ڈاؤن طویل ہوتا ہے تو پھر ہمارے لیئے مشکلات ہیں کیونکہ ہمارے پاس دیہاڑی لگانے کے علاوہ کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ ہمارے بال بچے ہیں ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہم طویل لاک ڈاؤن کیلئے راشن جمع کرسکیں کبھی دیہاڑی لگتی ہے کبھی نہیں لگتی ہم دیہاڑی دار مزدور لوگوں کی طرف سے دیئے جانے والا کھانا کھاکر پیٹ کا دوزخ بھرتے ہیں۔ رکشہ ڈرائیورز بائیکیا سروس،ریڑھی بانوں، ڈرائیوروں محمد ارشاد، خان رشید، بلال خان، خواجہ رفیق، راشد احمد،سعید حسین، ملک رفیق، عمران خان، حاجی وسیع اللہ،محبوب احمد کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بال بچوں کیلئے دیہاڑی لگاتے ہیں۔ صبح شام تک محنت کرتے ہیں بڑی مشکل سے ایک ہزار روپے بھی نہیں بچاپاتے پیٹرول ڈیزل مہنگا ہے اگر ایک دن بھی دیہاڑی نہیں لگائیں گے تو کیسے گزارہ کرسکیں گے۔ اس لیئے ہماری حکومت آزادکشمیر مذاکراتی کمیٹی اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران سے مودبانہ گزارش ہے کہ ہمارے حالات پر بھی رحم کریں اور مل جل کر عوامی حقوق کو حل کریں لاک ڈاؤن سے ہم غریب دیہاڑی داروں کا نقصان ہوتا ہے۔
پ