مظفرآباد

ورکرز کنونشن حلقے میں تبدیلی کاعنوان بنے گا، ڈاکٹر محمد مشتاق

مظفرآباد(محاسب نیوز)جماعت اسلامی آزاد گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ 18جنوری کوسراں گراؤنڈ میں بدلوقیادت ورکرز کنونشن حلقے میں تبدیلی کاعنوان بنے گا،جماعت اسلامی ہی ریاست کے آزاد خطوں میں حقیقی تبدیلی لاکر عوام کے مسائل حل کرے گی،ایک لاکھ نوجوانوں کو بنوقابل پروگرام کے تحت جدید آئی ٹی سیکلز سیکھا کر باعزت روزگار کے قابل بنائے گی،کشمیرکی آزادی اور فرسودہ نظام کی تبدیلی جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے،عوامی مسائل کے حل کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے سواکسی کے پاس نہیں ہے،عوامی تبدیلی کے لیے ووٹ دیں ان کے مسائل پانچ برسوں میں حل کردیں گے،ان خیالات کااظہارانھوں نے حلقہ 6جہلم ویلی چھٹیاں میں سلائی سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلا می فلاحی سرگرمیوں سے 15لاکھ سے زائد افرادمستفید ہوئے ہیں اور ہورہے ہیں،جماعت اسلامی 7لاکھ افراد کو جماعت اسلامی کا ممبراور ووٹر بناکر حقیقی تبدیلی لائے گی،عوام کو صحت تعلیم او ر بجلی مفت فراہم کریں گے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے،سیاحت کو فروغ دیں گے کشمیرپانیوں کی سرزمین ہے پانی سے بجلی پیدا کرکے اس کو فروخت کریں گے،ریاست کو خود کفیل بنائے گے انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیرکی کوئی جماعت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی نظام بحال ہو انھوں نے سکیم خوراور سکیم چور تیار کیے ہوئے ہیں جو عوام کے وسائل ہڑپ کرتے ہیں،عوام اعتماد کریں تو جماعت اسلامی ممبران اسمبلی کے تقرریوں،تبادلوں اور سکیموں کے اختیارات ختم کرے گی اور مراعات کاخاتمہ کرے گی۔

Related Articles

Back to top button