افواج پاکستان کا آپریشن عزم استحکام کامیابی سے ہمکنار ہو گا، محمد یٰسین

اسلام آباد(بیورورپورٹ)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کا آپریشن عزم استحکام کامیابی سے ہمکنار ہو گا فتنہ الہندستان اور فتنہ خوارج کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے افواج پاکستان سرحدوں پر بھی اور اندرون ملک بھی دشمن سے نبرد آزما ہے گزشتہ روز بھی پاک افغان سرحد پر در اندازی کی کوشش پر افواج پاکستان کی موثر کارروائی کی بدولت بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کرنا خوش آئند ہے اور پوری قوم آپریشن عزم استحکام میں افواج پاکستان کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بھارتی آرمی کے آفیسران جو دھمکیاں دے رہے ہیں وہ خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت زخمی سانپ ہے لیکن اب کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی گئی تو اس زخمی سانپ کا سر کچل دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جن ممالک کی افواج کمزور ہوں ان کا حشر غزہ سوڈان شام لیبیا جیسا ہوتا ہے اور چند غدار اپنے ذاتی مفادات کے لیے ریاست کو داو پر لگا دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران جہاں افواج پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی وہاں قومی یکجہتی کا بھی بے مثال مظاہرہ بھی سامنے آیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان اور قوم ایک پیج پر ہیں




