اداروں کی تباہی کا بنیادی ذمہ دار سروسز ڈیپارٹمنٹ ہے‘ احسن رشید ڈار
مظفرآباد (محاسب نیوز)سیکرٹیریٹ ایکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین و مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاسبان وطن پاکستان پارٹی احسن رشید ڈار نے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی لاقانونیت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ازاد کشمیر میں اداروں کی تباہی کا بنیادی ذمہ دار سروسز ڈیپارٹمنٹ ہے جو گزشتہ 10 سالوں سے ایک مخصوص مافیا کے نرغے میں ہے انہوں نے گزشتہ روز مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر لیاقت، امجد پرویز، ظفر محمود سمیت جملہ سیکرٹری سروسز صاحبان ایک مخصوص مافیا کے نرغے میں رہے اور مافیا کے دم چھلے کا کردار ادا کرتے رہے محکمہ سروسز محکمہ سروسز سچ سننے کے لیے تیار نہیں صرف سچ بولنے کی پاداش میں ان کے گھر پر حملہ کیا گیا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا امجد پرویز کی کرپشن اور غیر قانونی تقرریاں عدالت عالیہ میں چیلنج کی پاداش میں ان پر قاتلانہ حملہ تک کیا گیا انہوں نے جب انصاف کے حصول کے لیے محکمہ سروسز یا حکومت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو جواب میں انکوائری اور سزا کا سامنا کرنا پڑا گزشتہ سال جب وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں تھے ایک مخصوص مافیا انہیں پاگل مشہور کر کے طبی موت مارنے یا خودکشی پر مجبور کر رہا تھا تو محکمہ سروسز نے اس وقت انصاف دینے کے بجائے انہیں بدون سماعت ملازمت سے فارغ کر دیا جس کا مقصد اسے خودکشی پر مجبور کرنا ہے اور اس کے بعد تنگ کرنے کا سلسلہ ترک نہیں کیا گیا اج تین ماہ گزرنے کے باوجود جی پی ایف کا بل تک نہیں پاس ہونے دیا جا رہا اور اے جی افت سے غائب کروا چار کروا دیا گیا انہوں نے کہا کہ محکمہ سروسز کا کرپٹ مافیا خود کو بے تاج بادشاہ سمجھتا ہے سنٹرل ٹرانسپورٹ پول، بہبود فنڈز ٹرسٹ اور دیگر اداروں میں کروڑوں کی کرپشن ترقیوں تبادلوں کے نام پر کرپشن قواعد سے کھلواڑ سروسز کا معمول ہے احسن رشید دار نے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ ازاد کشمیر سول سیکرٹیریٹ میں موجود کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور ریاست کو درندوں سے نجات دلوائی جائے یہ اتنے طاقتور ہو چکے ہیں کہ چیف سیکرٹری کے دفتر سے بھی چیزیں غائب کرتے اور مافیا کے امام پر کام کرتے ہیں گزشتہ تین ماہ میں ان کی کوئی بھی ذلخواست چیف سیکرٹری آفس سے ڈسپیچ نہیں ہونے دی جا رہی انہوں نے چیف سیکرٹری سے اپنے دفتر کے معاملات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر سے بھی مطالبہ کیا ایس ایس پی مظفراباد کو انہوں نے تین ماہ قبل اپنے ہی خلاف تحقیقات اور قتل کی سازش کی بابت تحقیقات کی درخواست تھی جس پر پولیس نے تاحال کوئی کاروائی نہیں کی اس سیکرٹری سیکرٹری داخلہ کے واضح حکم کے باوجود کاروائی نہیں ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ دونوں افسران کی رٹ مافیا کے ہاتھوں کمپرومائز ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ اب چونکہ انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ امید رکھتے ہیں کہ ان کے سوالوں کا جواب دیا جائے گا اور ائین کے تحت حاصل شدہ بنیادی انسانی حقوق کا احترام کیا جائے گا صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وہ عملی سیاست میں داخل ہو گئے ہیں اور پاسبان وطن پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے فرسودہ نظام اور کرپشن کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے پارٹی کی عادت چیئرمین شیخ مختار مرکزی صدر طاہر کھوکر نائب صدر محترمہ اور نورین عارف کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر بھروسہ کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات کی اہم ذمہ داری سونپی جس پر وہ پورا اترنے کی کوشش کریں گے


