آزاد کشمیر سے افغانی باشندوں کی بے دخلی کاحکم

مظفرآباد(خبر نگار خصوصی)پاکستان کی طرح آزاد کشمیر سے بھی افغانیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ 18 نومبر 2025 سے قبل افغان مہاجرین کو بے دخل کیے جانے کی ہدایات جاری۔ مرکزی دفتر پولیس کی جانب سے ڈی آئی جیز مظفرآباد، پونچھ اور میرپور، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، سکیورٹی، سی ٹی ڈی، ڈی ایس ایس پیز اضلاع، ڈی ایس پیز اسپیشل برانچ مظفراباد کو لکھے گئے مکتوب کے مطابق ایک اعلی سطحی اجلاس میں افغان مہاجرین کو بے دخل کیے جانے کے سلسلے میں 18 نومبر 2025 کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔ پاکستان اور آزاد کشمیر میں موجود جملہ افغان مہاجرین کو 18 نومبر 2025 سے قبل بہر صورت ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ لہذا ان احکامات پر عمل درآمد کیا جائے۔ ڈی آئی جیز سے لیزان رکھتے ہوئے جملہ پولیس آفیسران، ضلعی انتظامیہ کے آفیسران بذریعہ منتقلی کی جملہ کاروائی کی براہ راست ذمہ داری کے نگران ہوں گے۔ ایس ایس پی، ضلعی پولیس آفیسران اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل لیزان رکھتے ہوئے 18 نومبر 2025 سے قبل جملہ افغان مہاجرین کو چاہیے کہ ان کے لیے سرکاری ٹرانسپورٹ کا بندوبست ہو یا نہ ہو طے شدہ ہدایات کے مطابق اندر معیاد براستہ طورخم بارڈر بھیجنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس، اسپیشل برانچ، سیکیورٹی برانچ،سی ٹی ڈی، ایس پی سپیشل برانچ، ایریا آفیسر سپیشل برانچ کے ذریعے افغان مہاجرین کی مکمل فہرست ضلعی پولیس افسران سے مکمل کوارڈینیشن کے ذمہ دار ہوں گے۔ ڈیڈ لائن کے بعد اگر کوئی افغان مہاجر خاندان آزاد کشمیر کی حدود میں رہائش پذیر ہونا پایا گیا تو ایسی صورت میں متعلقہ ایس ایچ اوز، ایریا آفیسر سپیشل برانچ کو ملازمت سے برخاست کرنے کے ساتھ ساتھ متلقہ آفیسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ متعلقہ تمام آفیسران روزانہ کی بنیاد پر اپنے کارکردگی مرکزی دفتر کو بھیجنے کے بھی پابند ہوں گے۔ یہ سرکلر انسپیکٹر جنرل پولیس کے دستختوں سے جاری کیا گیا ہے۔حکم نامے میں خاص طور پر اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ڈیڈ لائن کے بعد افغان شہریوں کو پناہ دینے والے افسران یا شہریوں کے خلاف Dismissal سمیت دیگر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔مزید برآں، تمام ضلعی پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سہ ماہی بنیادوں پر افغان مہاجرین کی ڈیپورٹیشن کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ آئی جی پولیس کے دفتر بھیجیں تاکہ اس عمل کی نگرانی مؤثر انداز میں جاری رکھی جا سکے۔ یہ اقدام آزاد کشمیر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے مکمل انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ حکمنامے کے مطابق، تمام اضلاع کے ایس پیز، ایس ایس پیز اور متعلقہ پولیس افسران کو اپنی حدود میں افغان شہریوں کی نشاندہی، تصدیق، اور ان کے ملک واپس جانے کے انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔