مظفرآباد

شاہرائے نیلم پر پے درپے حادثات‘ذمہ دار حکومت ہے‘ جماعت اسلامی

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ ایک کوٹلہ نے شاہرائے نیلم پر پے درپے حادثات اور اس میں قیمتی جانوں کے نقصان کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرا دیا حکومت روڈ پر سیفٹی کے لیے اقدامات اٹھائے امیدوار اسمبلی حلقہ ایک کوٹلہ حافظ عبد الصمد کی پٹہکہ میں پریس کانفرنس پٹہکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی حلقہ ایک کوٹلہ کے امیدوار حافظ عبدالصمد ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری آصف عباسی نے کہا کہ دفاعی اہمیت کی حامل شاہراہ نیلم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے روڈ پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے کوئی سیفٹی نصب نہیں ہر سال سینکڑوں لوگ سفر کے دوران موت کے منہ میں جانے لگے تین روز قبل کیلگراں سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائی بھی حکومت کی نا اہلی کے باعث حادثے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گے لیکن ہمارے محکمے مکمل طور پر اپنے فرائض سے غافل ہیں ایک سال قبل بھی اسی جگہ سے دو نوجوان حادثے کا شکار ہو کر جان سے گے اس بار بھی ایسا ہی ہوا لیکن ہماری حکومت اور محکمے مکمل طور پر ناکام ہیں حکومت لواحقین کو ایک کروڑ روپے کے حساب سے معاوضہ دے روڈ پر سیفٹی وال پیرا پیٹس نصب کرے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اگر روڈ سے عارضی ملبہ اور سیفٹی وال یا گاڈر نہ لگائے گے تو جماعت اسلامی 13 فروری کو احتجاج کرے گی ہم کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے موسم سرما کے دوران لاکھوں لوگ پاکستان سے اس شاہراہ پر سفر کرتے ہیں لیکن حکومت آزاد کشمیر روڈ کی سیفٹی اور سڑک کی بہتری کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھاتی حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر مظفرآباد سے نوسیری تک سیفٹی وال یا گاڈر لگائے تاکہ مسافروں کی جانیں محفوظ رہیں محکمہ شاہرات کی غفلت کے باعث پے درپے حادثات رونما ہو رہے ہیں جن کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں و دیگر جماعت اسلامی احتجاج کرے گی کوٹلہ کے اندر آتشزدگی سے جلنے والے مکانوں کے مالکان کو پچاس لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے تیس ہزار پچاس ہزار سے وہ کیسے مکان تعمیر کر سکیں جماعت اسلامی کوٹلہ کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے کوٹلہ و لچھراٹ سے تعلق رکھنے والے وزراء شاہرائے نیلم کی بہتری کے لیے اسمبلی فلور پر آواز بلند کریں،پٹہکہ۔جماعت اسلامی حلقہ ایک کوٹلہ کے امیدوار اسمبلی حافظ عبدالصمد،آصف عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button