مظفرآباد

چیئرمین ضلع کونسل سردار امتیاز عباسی کی دختر کی رسم نکاح سیاسی اجتماع میں تبدیل

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)چیئرمین ضلع کونسل سردار امتیاز احمدخان عباسی کی دختر کی رسم نکاح سیاسی اجتماع میں تبدیل،تقریب میں وزراء حکومت اور چیدہ چیدہ افراد کی شرکت، تقریب کو انتہائی مختصر اور سادہ رکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ضلع کونسل سردار امتیاز احمد خان کی دختر کی رسم نکاح کی تقریب اتوار کے روز پی سی ہوٹل مظفرآباد میں منعقدہ ہوئی۔ رسم نکاح کی تقریب سادگی کے ساتھ اور انتہائی مختصر رکھی گئی۔ تقریب میں آزادحکومت کے وزیرتعلیم دیوان علی خان چغتائی،وزیر پی ڈ ی او چوہدری رشید، سابق وزیر ڈاکٹر مصطفی بشیر، سابق ممبر کشمیر کونسل رفاقت اعوان مسلم کانفرنس کے چیف آرگنائزر راجہ ثاقب مجید، سنٹرل پریس کلب کے سابق صدر سید آفاق حسین، ممبران ضلع کونسل بشارت مغل، امتیاز میر، خالد مغل، خرم اعوان سمیت چیدہ چیدہ ممبران ضلع کونسل و برادری کے نمایاں افراد نے شرکت کی۔ سردار امتیاز عباسی کی دختر کانکاح میجر (ر) محمدعامر خان کے صاحبزادے جہانزیب خان کے ساتھ پڑھایا گیا۔

Related Articles

Back to top button