
ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)ایف آئی اے کمرشل کرائم سرکل ایبٹ آباد کی بڑی کارروائی: مانسہرہ میں حوالہ/ہنڈی مافیا کے خلاف کامیاب چھاپہ۔ایبٹ آباد (ایف آئی اے کمرشل کرائم سرکل ایبٹ آباد نے 12 ستمبر 2025 کو رات گئے خفیہ اطلاع پر ضلع مانسہرہ میں کامیاب چھاپہ مارا۔ کارروائی ایس ایچ او ضیاءالاسلام کی سربراہی میں ایس آئی شجاعت علی خان، اے ایس آئی احسن الطاف، ہیڈ کانسٹیبل عامر نزیر اور ایف سی عبد الواحد پر مشتمل ٹیم نے کی۔چھاپے کے دوران نصیب الحق ولد… سکنہ کنئی، ضلع بٹگرام کو بیدڑا انٹرچینج، مانسہرہ پر روکا گیا۔ گاڑی ٹویوٹا سی ایچ آر رجسٹریشن نمبر AXV-82 کی تلاشی لی گئی تو درج ذیل اشیاءبرآمد ہوئیں:پاکستانی کرنسی 18 لاکھ روپے سعودی ریال 1,100 حوالہ/ہنڈی لین دین کی فہرست حوالہ/ہنڈی کا رجسٹر ایک اینڈرائیڈ موبائل فون گاڑی کو بھی کیس کے تحت قبضے میں لے لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم حوالہ/ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے دھندے میں ملوث پایا گیا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔