مظفرآباد

پٹہکہ‘چوہدری شہزاد کا سند بن میں پاور شو، انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)الیکشن 2026 سابق وزیر حکومت چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ نے اپنی انتخابی مہم کا اعلان کر دیا حلقہ دو لچھراٹ کے گاؤں سند بن میں بھر پور پاور شو ہزاروں افراد کی شرکت چوہدری شہزاد سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ لیکر سندبن پہنچ گے عوام کی جانب سے شاندار استقبال فضا جیوے جیوے شہزاد جیوے کے نعروں سے گونج اٹھی ممبران ڈسٹرکٹ کونسل لوکل کونسلر سمیت سیاسی سماجی رہنماؤں کی شرکت کی تفصیلات کے مطابق آمدہ انتخابات کی تیاری سابق وزیر حکومت چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ نے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کر دیا عوامی ایکشن کمیٹی کے بعد پہلا بڑا سیاسی پاور شو کرکے مخالفین کو جھنجوڑ اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر موصوف ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا کر عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں اپنا کوئی پراجیکٹ لگا کر افتتاح کریں عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا گزشتہ پانچ سالوں میں کوئی تعمیر وترقی نہیں ہوئی ہمارا پانچ سالہ دور ان سب پر بھاری ہے اس دوران انہوں نے اپنے دور حکومت میں دی گئی پختہ سڑک کا افتتاح بھی کیا اپنے ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے باقاعدہ سے الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ مخالفین ہار ڈالنے کا شوق رکھتے ہیں لوگوں کی تذلیل کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے الحمد اللہ لچھراٹ کی عوام باشعور ہو چکی ہے

Related Articles

Back to top button