کوئی جماعتی تقسیم نہیں، اکٹھے ہوکر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے،فاروق حیدر

مظفرآباد(خبر نگار خصوصی) سابق وزیراعظم آزادکشمیر و پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے ملکر طے کیا ہے کہ جاندار متحرک اور عوامی حقوق کی آواز بنیں گے اس معاملے پر ہم میں کوئی جماعتی تقسیم نہیں ہوگی اکٹھے ہوکر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے ڈٹ کر اپوزیشن کرینگے حکومت کو من مانی اور خلاف قانون کام نہیں کرنے دینگے اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے مطلوبہ تعداد موجود ہے حکومت کو اجلاس سے بھاگنے نہیں دینگے اپنی رہائش گاہ پر مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ اسمبلی عوام کی نمائندہ اور حقوق کی نگہبان ہوتی ہے یہاں حکومت اور تمام ادارہ جات جوابدہ ہیں حکومت کو تمام امور پر جوابدہ بنانے کے لیے موثر حکمت عملی طے کی گئی ہے جس کے تحت متحدہ اپوزیشن اپنا کردار ادا کریگی قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائد حزب اختلاف ہیں اور وہ بھی سب کی ترجمانی کرینگے ہم ملکر اس حکومت کو من مانی کسی صورت نہیں کرنے دینگے موجودہ حکومت حکومت کی تشکیل کے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران منعقدہ اجلاس میں مسلم لیگ ن تحریک انصاف و فارورڈ بلاک کے اراکین نے یہ طے کیا ہے کہ ہم ملکر اپوزیشن کرینگے اور عوامی حقوق اور اسمبلی کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا




