بھیڑی بائی پاس کا پی سی ون بنانے کیلئے سروے کاآغاز کر دیا گیا

بھیڑی (رانا عمران سے)حالیہ برسوں طوفانی بارشوں کلاؤڈ بریسٹ اور نالوں میں تغیانی سے متاثر ہونے والے صادقہ بٹ درہ مین رابطہ پل تباہ ہونے سے متبادل پٹہکہ بھیڑی بائی پاس سڑک کا پی سی ون بنانے کے لیے سروے کا آغاز کر دیا گیا عوامی تحریک پر بھیڑی بائی پاس سڑک کا پی سی ون بنانے کے بعد منظوری دی جائے گی وفاقی حکومت کی جانب سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو اس کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی تحریک کی گئی ہے وفاقی حکومت نے موجودہ سڑک کی جلد منظوری دی گئی تو موجودہ دور حکومت میں بہت بڑا پروجیکٹ جس سے کئی دیہات متعدد یونین کونسلوں کے عوام کو نہ صرف محفوظ سفری سہولیات فراہم ہونگی بلکہ مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا پٹہکہ بھیڑی بائی پاس روڈ کے سروے کے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چئیرمن یونین کونسل پہالیاں چوہدری غلام سرور۔سوشل ایکٹوسٹ چوہدری غلام عباس پوڑ۔عبدالرشید شائق۔چوہدری بابو محمد قاسم۔ چوہدری محمد اشرف۔چوہدری محمد شبیر۔حافظ زائد چشتی۔حاجی عبدالرحمان۔امتیاز عباسی۔شفاقت مغل۔محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے انجینیئرز کے علاؤہ میڈیا نمائندگان سیاسی سماجی کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یہ سڑک ٹاؤن کمیٹی پٹہکہ سے چھانجل۔بٹنگاں۔نلہ کلس۔کسی چوکی۔بھیڑی۔ کوٹلہ ویلی دامن کوہ مکڑا چوٹی کو ملانے والی محفوظ اور ٹورازم کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے انہوں نے وزیر برائے آبی وسائل میاں منظور وٹو اور کے ہمراہ دیگر وزراء جنہوں نے صادقہ بٹ درہ مین رابطہ پل کا معائینہ کے دوران سوشل ایکٹویسٹ چوہدری غلام عباس پوڑ نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں منظور وٹو کو سڑک بارے مکمل بریف کیا عوامی تحریک پر متبادل راستہ کی تعمیر کے لیے درخواست پر غور کیا اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو فنڈز کے لیے خصوصی ہدایت جاری کی جو پی سی ون بننے کے بعد باقاعدہ منصوبہ کی منظوری دی جائے گی جس پر عوام علاقہ بھیڑی پٹہکہ پہالیاں نے وفاقی وزراء اور موجودہ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے#