مظفرآباد
آزادحکومت کے 1500سالہ جشن میلا د النبی ﷺپرخصوصی انتظامات

مظفر آباد (محاسب نیوز)حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے 1500 سالہ جشن ولادت رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلہ میں عشرہ رحمت العالمین سرکارِ دو عالم ﷺ منایا جارہا ہے اس حوالے سے ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات محمد بشیر مرزا سے صدر مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمد کیانی، مرکزی سیکرٹری جنرل خرم شہزاد اور دیگر نے ملاقات کی، ملاقات میں نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں 1500 سالہ عشرہ رحمت العالمین کی تقریبات و ریلیوں کی کوریج کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں اس موقع پر ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا نے کہا کہ تمام تقریبات کی شایانِ شان کوریج کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے، محکمہ اطلاعات وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایات کے عین مطابق ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گا۔