صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر آزادکشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد

مظفرآباد(محاسب نیوز)صدر پاکستان مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر میں اپوزیشن لیڈر نامزد، مسلم لیگ ن کے 9 اراکین اسمبلی کے دستخطوں سے درخواست اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے بھی حمایت کر دی اپوزیشن لیڈر نامزدگی کی درخواست کرنل وقار نور، محمد صدیق، احمد رضا قادری، اسماعیل گجر، سردار عامر الطاف، محمد اکمل سرگالہ، نثاراں عباسی، شاہ غلام قادر کے دستخط موجود ہیں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن دوسری بڑی پارلیمانی جماعت ہے جس کے پاس اراکینِ اسمبلی کی تعداد 9 ہے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق، اظہر صادق، میر اکبر، انصر ابدالی، میر اکبر، صبیحہ صدیق، امتیاز نسیم بھی اپوزیشن بینچوں پر ہوں گئے جبکہ پی ٹی آئی پہلے سے اپوزیشن میں موجود ہے اس طرح ساڑھے چار سالہ دور میں بڑی اپوزیشن سامنے آئی ہے۔




