مظفرآباد

تحریک انصاف کا مستقبل تابناک روشن اور درخشاں ہے،خواجہ فاروق

راولاکوٹ (افضل کیانی/ خبر نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سابق قائد حزبِ اختلاف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی جناب خواجہ فاروق احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل تابناک،روشن اور درخشاں ہے قائد پاکستان عمران خان کو آج نہیں تو کل کل نہیں تو پرسوں بالآخرانکو بلاجواز قیدو بند کی صعوبتوں اورجیل سے نکالنا ہی پڑے گا عمران خان ایک عوامی قوت کا نام ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت اب مزید پابند سلاسل نہیں رکھ سکتی چونکہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل ”عمران خان،، ہے وہ آج عباسپور کے نجی دورے کے دوران چنارپریس کلب کے سرپرست اعلی خواجہ ریاض احمد کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر تحریک انصاف تحصیل عباسپور کے صدر کونسلر قاضی ثاقب شمیم، خواجہ عدیل ایڈوکیٹ،خواجہ عامر شفیق،سیدعرفان شاہ اور خواجہ عامر شفیع بھی موجود تھیانہوں نے کہا کہ ملک اس وقت تباہی کے دہانے پر ہے ہر طرف افراتفری ہے اور یہ فارم 47 کی پیداوار حکمران عوام کے دلوں پر حکمرانی کرنے والے عمران خان کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے عمران خان پاکستان کا درخشندہ روشن مستقبل ہے

Related Articles

Back to top button