مظفرآباد

ایمز ہسپتال کے اندر علاج، باہر گندہ پانی ڈینگی کی افزائش کا ذریعہ

مظفرآباد (سید تصدق کاظمی /نمائندہ خصوصی) امبور ہسپتال میں ڈینگی کا علاج، لیکن ہسپتال کے اردگرد گندہ پانی ہی ڈینگی کی افزائش کا ذریعہ بن گیا۔امبور ہسپتال میں جہاں ڈینگی کے مریضوں کا علاج جاری ہے وہی ہسپتال کے اردگرد جمع شدہ گندہ پانی خود ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ ہسپتال کے اطراف میں سیوریج کا ناقص نظام، کھڑے پانی کی عدم نکاسی اور صفائی کے فقدان نے صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہاں مریض علاج کروانے آتے ہیں لیکن خودہسپتال کے آس پاس کا ماحول ڈینگی مچھر کی افزائش گاہ بن چکا ہے۔ انتظامیہ صرف کاغذوں میں ایکٹیو ہے زمینی حقائق بالکل مختلف ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کی مسلسل چشم پوشی کے باعث نہ صرف مریض بلکہ عملہ بھی غیرمحفوظ ہے۔ ڈینگی کے کیسز میں اضافے کے باوجود ایریا میں اسپرے، صفائی مہم یا نکاسی آب کا کوئی بندوبست نظر نہیں آرہا۔عوامی حلقوں نے محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button