مظفرآباد

مظفرآباد میں گوالوں نے دودھ کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کردیا

مظفرآباد(صباح نیوز)کھل،بنولا،چوکور،بھوسہ سستا ہونے کے باوجود دودھ کی قمیتوں میں اضافہ،ریاستی دارالحکومت اور گردونواح میں گولوں نے دودھ کی قمیتوں میں خودساختہ اضافہ کر رکھا ہے چارے کی قمیتوں میں کمی کے باوجود دودھ کی قیمت میں اضافے پر عوام نے بالا حکام سے فوری نوٹس لینے اور قمیتوں کو اعتدال پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھل،چوکور،بنولا،بھوسہ کی قمیتوں میں کمی کے باوجود دودھ کی قمیتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے مظفرآباد شہر میں دودھ کی قیمت میں تیس روپے کا واضح فرق انتظامیہ کی ملی بھگت کا ثبوت ہے شہر میں دودھ فی کلو قیمت 210,220,230 اور 240 روپے وصول کی جا رہی ہے جبکہ دھی کی قیمت 230,240 اور 250 روپے وصول کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button