
مظفرآباد (محاسب نیوز)مظفرآباد شہر کا مین گنجان آباد محلہ لوئر طارق آباد میں بجلی دو دن سے غائب‘علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ عوام کا احتجاج، وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔طلباء و طالبات کو پڑھائی میں شدید دشواری کا سامنا، تفصیلات کے مطابق لوئر طارق آباد کی بجلی گزشتہ دو روز سے بند ہے جس کی وجہ سے عوام خصوصاً طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ برقیات کا عملہ آیا اور بغیر بجلی بحال کئے ہیلے بہانے کرکے چلا گیا۔اس جدید دور میں ریاستی دارالحکومت کے رہائشی بجلی جیسی سہولت سے محروم ہیں۔ اتنی بڑی آبادی کو حیلے بہانے سے کنڑول کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے عوام علاقہ نے وزیر اعظم راجہ فیصل ممتازراٹھور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں اور محکمہ کے ذمہ داروں کو ہدایات جاری کریں کہ وہ علاقہ کی بجلی بحال کریں۔




