محکمہ جنگلات کے بلاک آفیسر راجہ ممتاز ریٹائر،تحائف کیساتھ الوداع

لیپہ ویلی (خبرنگار خصوصی) محکمہ جنگلات آزادکشمیر لیپہ ویی بلاک آفیسر راجہ ممتاز خان مدت ملازت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے موصوف انتہائی دبنگ تجربہ کار محنتی آفیسر تھے جنہوں نے محکمہ جنگلا کی ترقی جنگلات کے تحفظ اور جنگلات کے رقبہ کو واگزار کرانے کیلئے بڑا کردا ادا کیا ہے۔ماتحت ملازمین کے ساتھ شفقت اور ان کی عزت النفس کا خیال رکھنے والے راجہ ممتاز خان کی ریٹائرمنٹ پر لیپہ میں سول سوسائٹی کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشق حسین بلاک آفیسر ملک نعیم، صابر حسین مغل، سعید مغل، الیاس اعوان، جہانگیر حسین اعوان سمیت کثیر تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اور بلاک آفیسر راج ممتاز خان کو شاندار سروس مکمل کر کے ریٹائر ہونے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی کمی ہمیشہ رہے گی کہ راجہ ممتاز خان غریب نواز تھے اور کبھی بھی کسی کو تنگ نہیں کیا بلکہ قانون کے تحت اقدامات کرتے تھے۔ لیپہ ویلی میں جرگہ دار کی حیثیت سے ان کا بڑا مقام ہے۔ اس موقع پر بلاک آفیسرراجہ ممتاز خا ن نے کہا کہ میں اللہ تعالی کے بعد محکمہ کے آفیسران سول سوسائٹی کا دلی مشکور ہو کہ انہوں نے مجھے اس قدر عزت کے ساتھ الوداع کیا ہے۔ میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ مجھ سے کسی چھوٹے ملازم یا عام غریب آدمی کو تکلیف نہ پہنچے ان کے معاملات کو فوری یکسو کرتا رہا ہوں۔ محکمہ جنگلات کی ملازمت سب سے سخت ہوتی ہے کہ اس سے عام آدمی کا براہ راست تعلق کے تحفظ کیلئے اپنا کردار اداکرتا رہونگا۔




