مظفرآباد

اورسیز کنونشن‘میونسپل کارپوریشن نے صفائی مہم کاآغازکردیا

مظفراباد (خبر نگار خصوصی)میونسپل کارپوریشن مظفراباد کا صاف ستھرا مظفراباد صفائی مہم اورسیز کنونشن کے سلسلہ میں شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلیے تین روزہ صفائی مہم کا اغاز واک کا انعقاد دارالحکومت مظفراباد کو صاف ستھرا تجاوزات سے پاک کر کے عملی دارالحکومت بنانے کا عزم گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن مظفرابادکے زیر اہتمام اوورسیز کنونشن کے حوالے سے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کی مہم میں واک کا انعقاد کیا گیا واک میونسپل کارپوریشن پلازہ کے احاطہ سے نکالی گئی جو سی ایم ایچ اپر اڈا روڈ سے ہو کر لال چوک اپر اڑا میں اختتام پذیر ہوئی واک کی قیادت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دہی ترقی ارشاد قریشی نے کی واک میں میئر میونسپل کارپوریشن سید سکندر گیلانی ڈپٹی کمشنر مظفراباد منیر احمد قریشی چیف افیسر صاحبزادہ ذوالفقار عالم پروجیکٹ ڈائریکٹر شکیل گیلانی جمیل احمد افغانی سید قمر عباس شیخ طاہر وسیم کونسلر منیب قریشی سمیت افسران ملازمین گورنمنٹ پائلٹ ہائٹ سکول نمبر ا کہ ولید صدیق اعوان چوہدری فیصل مجید سمیت میونسپل کارپوریشن کے سکولزکے اساتذہ بچوں بچیوں شہری دفاع کی تنظیم کے عہدے داران نے شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات و دہی ترقی ارشاد احمد قریشی کا کہنا تھا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے اس کو صاف ستھرا رکھنا سب کی ذمہ داری ہے شہر سے روزانہ کی بنیاد پر اٹھائے جانے والے کوڑا کرکٹ کو تلف کرنا بڑا مسئلہ ہے جس کے لیے 40 کروڑ روپے کا سالڈ ویسٹ منجمنٹ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت مشینری ٹرانسپورٹ خرید لی گئی ہے صفائی کے شعبہ کے ملازمین میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے تمام مکاتب فکر سرکاری محکمہ جات ضلعی انتظامیہ سیول سوسائٹی وکلا صحافیوں مذہبی علمی ادبی حلقوں کا فرض ہے کہ وہ صفائی مہم میں کارپوریشن کا حصہ بنے اور اس شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے کردار ادا کریں

Related Articles

Back to top button