سیاچن گلیشئر پر شہید ہونے والے اعوان پٹی کے سپوت کی برسی11جنوری کو ہو گی

مظفرآباد / گڑھی دوپٹہ(خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے بہادر جوان، کشمیری سپوت جنہوں نے دنیا کے بلند ترین اور دشوار گزار محاذ سیاچن گلیشیئرپر وطنِ عزیز کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا، کی 16ویں برسی شہادت 11 جنوری کو اعوان پٹی، گڑھی دوپٹہ میں نہایت عقیدت، احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ 23 سال کی کم عمری میں شہادت کا عظیم رتبہ پانے والے اس کشمیری سپوت کی ڈیڈ باڈی 16 برس گزرنے کے باوجود تاحال نہ مل سکی، تاہم اس کی قربانی آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے اور سیاچن کے برف پوش پہاڑ اس کے حوصلے، وفا اور بہادری کے گواہ ہیں۔ برسی کی تقریب کے موقع پر قرآن خوانی، دعائیہ محفل اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا، جس میں علاقے کے عمائدین، سماجی و سیاسی رہنما، نوجوان، شہداء کے اہلِ خانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اس موقع پر مقررین اس امر پر زور دیں گے کہ کشمیری عوام اور پاک فوج کا تعلق محض ادارہ جاتی نہیں بلکہ جسم، جاں اور روح کا لازوال رشتہ ہے، جو قربانیوں کے خون سے مضبوط ہوا ہے اور جسے دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی۔ اس موقع پر معاون خصوصی وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مبشر منیر اعوان، ممبر ضلع کونسل فیاض افضل اعوان، محمد فرید اعوان، ڈاکٹر میر زمان اعوان، علی زمان اعوان، طارق محمود اعوان، نصیر اعوان، سرشار محمد نذیر اعوان، اسد اعوان، دانش اعوان، باسط اعوان، بلال الطاف اعوان، محسن علی اعوان، عمران خان اعوان و دیگر نے مشترکہ بیان میں پاک فوج سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ محض جغرافیہ یا سیاست کا نہیں بلکہ ایمان، وفا، شہادت اور قربانی کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاچن جیسے انتہائی سخت محاذوں پر پاک فوج کے جوانوں بالخصوص کشمیری سپوتوں کی قربانیاں اس امر کا ثبوت ہیں




