مظفرآباد

فیلڈمارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی احسن اقدام ہے‘اکسیر میر

مظفرآباد(محاسب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد یوسی بوئی کے نائب صدر اکسیر میر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی تاریخ اقدام ہے اس نے پاکستان کا وقار مزیدعالمی سطح پر بلند کردیا ہے۔عوام نے اس فیصلے کو تاریخی پیشرفت قراردیتے ہیں، اس سے نہ صرف مسئلہ کشمیر کو نئی قوت ملی ہے بلکہ بھارت میں خوف اور اضطراب کی لہر بھی دوڑ گئی ہے۔ اپنے خیرمقدمی بیان میں انہوں نے کہاکہ پوری کشمیری قوم آج اس عظیم لمحے پر خوشی اور فخر محسوس کر رہی ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی نے نہ صرف پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار، اس کی سلامتی پالیسیوں اور قومی سیکیورٹی کے وژن کو نئی بلندیوں سے روشناس کرادیا ہے، اور ہم حکومت پاکستان کے اس تاریخی فیصلے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اُن نڈر، مخلص اور دوراندیش سپہ سالاروں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی خاموش، باوقار مگر انتہائی موثر حکمتِ عملی کے ذریعے نہ صرف دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا بلکہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا، خصوصاً مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر جس انداز سے اجاگر کیا، وہ کشمیری قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ قوم کے لیے یہ امر نہایت حوصلہ افزا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بارہا کشمیر کے مسئلے کو ایک زندہ حقیقت کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا، کشمیریوں کی لازوال قربانیوں، ان کی جدوجہدِ آزادی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا مقدمہ جس جرات مندی سے عالمی برادری تک پہنچایا گیا وہ قابلِِ ستائش ہے۔

Related Articles

Back to top button