ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے چیئرمین چھٹی پر، ادارہ عملاً غیر فعال ہوکر رہ گیا
مظفرآباد(عرفان اکرم، نمائندہ خصوصی)ترقیاتی ادارہ مظفرآباد عوام پر بوجھ بن گیا۔ چیئر مین ترقیاتی ادارہ چھٹی پر چلے گئے۔ ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی کسی اور آفیسر کے اختیارات تفویض نہ ہو سکے۔ دارالحکومت کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور وزیر ترقیاتی ادارہ سردارجاوید ایوب سے اصلاح و احوال کا مطالبہ۔ ترقیاتی دارہ مظفرآباد زبوح حالی کا شکار ہے۔ ترقیاتی دارہ کے ملازمین اور آفیسران کو تنخواہوں کی وصول کے علاوہ کوئی کام کاج نہیں۔ چیئر مین ترقیاتی ادارہ شفیق ڈار چھٹی پر چلے گئے ہیں اور ساتھ ہیں انہوں نے زرائع کے مطابق ریٹائرمنٹ کی درخواست بھی دے رکھی ہے نہ کوئی پلاٹ ٹرانسفر کیا جارہا ہے اور نہ ہی کسی کو حق ملکیت دی جار ہی ہے۔ شہر کے ترقیاتی کاموں میں اتھارٹی کو کوئی حصہ نہیں تجاوزات ہٹانے میں بھی ترقیاتی ادارہ معذرت کا اظہار کر رہا ہے اس طرح آفیسران و اہلکاران تنخواہ ہی وصول کرتے ہیں دارالحکومت کے شہریوں نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور وزیرسردار جاوید ایوب سے مطالبہ کیا ہیکہ دارالحکومت کے شہریوں کی مشکلات کا احساس کیا جائے اور ترقیاتی ادارہ کا قبلہ درست کر کے انہیں عوام کی خدمت پر مامور کیا جائے گزشتہ عرصہ سے لوگوں کے چھوٹے چھوٹے رکے ہوئے کاموں کو شروع کیا جائے۔



