مظفرآباد

وزیراعظم ایڈہاک وعارضی ملازمین کی مستقلی کا قانون پاس کریں،عوامی مطالبہ

مظفرآباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم آذاد کشمیر 16 دسمبر کو ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ایڈہاک و عارضی ملازمین کی مستقلی کا قانون پاس کرواکر سینکڑوں خاندانوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر روزگار کا تحفظ فراہم کریں۔مختلف محکموں میں تعینات ایڈہاک و عارضی ملازمین کو ترجیح بنیادوں پر مستقل کیا جائے ہر گزرتے دن کیساتھ ایڈہاک و عارضی ملازمین کی مشکلات میں اصافہ ہو رہا ہے دو سے تیس سالہ سروس کے حامل 25 سو ذاہد ملازمین کی اکثریت ملازمت کی بالائی حد عمر سے تجاوز کر چکے ہیں جن کے لئے کوئی دوسرا ذریعہ روزگار اپنانا بھی اب ممکن نہیں ہے حکومت فوری مستقلی کا معاملہ حل کرے مرکزی کور کمیٹی ایڈہاک و عارضی ملازمین کے رہنماؤں راجہ اطہر علی خان،سردار سکندر وسیم،انصر مغل،ملک مشتاق اور دیگر نے وزیراعظم آذاد کشمیر سے اپیل کی ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایڈہاک و عارضی ملازمین کے ایشو کو حل کیا جائے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی ایڈہاک و عارضی ملازمین کے معاملے کو حل کرنے کا عندیہ دے کر ہزاروں خاندانوں کی امیدوں کو جگا دیا ہے۔اب اس معاملے کو لٹکانے کے بجائے فوری طور پر قانون سازی کی جائے۔پاکستان کے چاروں صوبوں میں ہزاروں ایڈہاک و عارضی ملازمین کو مستقل کیا جا چکا ہے اسی طرز پر آذاد کشمیر کے ایڈہاک و عارضی ملازمین کو بھی مستقل کرنے کے لئے قانون سازی کی جائے۔16 دسمبر کو ہونے والے اسمبلی اجلاس میں ایڈہاک و عارضی ملازمین کی مستقلی کا معاملہ حل کرکے اظہار تشکر ریلیاں نکالنے کا موقع دیا جائے۔

Related Articles

Back to top button