مظفرآباد

دھنی ڈھونڈاں قبرستان کیلئے فنڈز فراہم دیں گے، خواجہ فاروق کی یقین دہانی

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی)دھنی ڈھونڈاں قبرستان جنازہ کی اراضی کے معاملہ پر قائم ایکشن کمیٹی کٹلی پترینڈ کا اجلاس منعقدہوا۔ جس میں مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی،تحریک انصاف کے زعماء سمیت اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کی خصوصی شرکت،اجلاس میں دھنی ڈھونڈاں قبرستان جنازہ گاہ کی اراضی ایک این جی اوز کوغیرقانونی الاٹ کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت اور فی الفور اس کو منسوخ کرنے کیلئے حکومت کو تحریک کرنے کا اعلان اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے کی۔اجلاس میں نمبردار رفیق عباسی کونسلر چوہدری آفاق، بابر عباسی، عابد عباسی، زاہد اعوان، عبدالمصور،ریاض اعوان، اویس اعوان، اعظم اعوان،عمران اعوان، طاہر اعوان، زاہد الحسن اعوان، عبدالقدیر اعوان، عادل عباسی، حسیب اعوان سمیت دیگر زعماء نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے اعلان کیا ہے کہ دھنی ڈھونڈاں کے اس گراؤنڈ کو ملحقہ سرکاری سکول کے بچوں کیلئے فنڈز فراہم کرکے سہولت فراہم کی جائے گی کیونکہ اس سڑک کے ساتھ قومی کھیل کا میدان نہیں ہے۔ ساتھ ہی جنازہ گاہ بھی ہوگا قبضہ گروپ کے نمائندے کی جعلی کاروائیوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے جو غریب معصوم،یتیم بچوں کے نام پر اپنے گھر بھرتے ہیں حکومت کے ذمہ دار کو غلط بریف کرکے قانونی اور انتظامی معاونت حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ عوام کو کھیل کے میدان ہسپتال سکول کی سہولیات فراہم کرے تاکہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے فروغ کے مواقع میسر آسکیں۔

Related Articles

Back to top button