مظفرآباد

انتظامی افسران کے تبادلے‘عمران عباس ڈی سی بحالیات میرپور تعینات

مظفرآباد(خبر نگار خصوصی)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (سیکرٹریٹ، سول) کی جانب سے اعلیٰ انتظامی افسران کے تبادلوں اور نئی تقرریوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں انتظامی ضروریات اور عوامی امور کی بہتری کے پیشِ نظر عمل میں لائی گئی ہیں۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سید عمران عباس نقوی، ایڈیشنل سیکرٹری سروسز (بی ایس-18)، جو اس سے قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظفرآباد کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر بحالیات، میرپور تعینات کر دیا گیا ہے۔ فیض عالم، ایڈیشنل سیکرٹری سروسز (بی ایس-18)، جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور بحیثیت قائم مقام ڈپٹی کمشنر مظفرآباد فرائض سرانجام دے رہے تھے، انہیں تبدیل کر کے محکمہ بحالیات مظفرآباد میں تعینات کر دیا گیا ہے۔اسی طرح محترمہ عفت اعظم، ایڈیشنل سیکرٹری سروسز (بی ایس-18)، جو قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع باغ کے طور پر تعینات تھے، انہیں تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کوٹلی (بحالیات) مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران اپنی نئی تعیناتیوں کا چارج فوری طور پر سنبھالنے کے پابند ہوں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد محکمہ بحالیات اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا اور عوامی خدمات کے نظام کو بہتر کرنا ہے۔

Related Articles

Back to top button