مظفرآباد

سستا مہنگا پڑگیا‘ صارفین نے گھروں میں خودساختہ ہیٹر نصب کرلئے‘بجلی کا شدید بحران

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)آزاد کشمیر میں بجلی 3 روپے فی یونٹ صارفین نے گھروں میں خود ساختہ ہیٹر نصب کر لیے آزاد کشمیر بھر میں بجلی کا شدید بحران فیڈر پاور ہاؤس بار بار ٹرپ کرنے لگے صارفین نے بجلی کا بے تحاشہ استعمال کرنا شروع کر دیا محکمہ برقیات پٹہکہ نے گھر گھر جا کر خود ساختہ میٹرز کے خلاف آپریشن شروع کر دیا صارفین بجلی کے استعمال کو سوچ سمجھ کر کریں سسٹم مزید لوڈ برداشت نہیں کر سکتا اگر صارفین نے ایسے ہی بجلی کو استعمال کرنا شروع کر دیا تو سسٹم تباہ ہو جائیگا صارفین محکمہ برقیات کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بجلی کا نظام چلتا رہے سب ڈویژن پٹہکہ اور اس کے مضافات میں لوگوں نے خود ساختہ ہیوی ہیٹر بنا کر استعمال کرنا شروع کر دیے جس سے بجلی کے وولٹیج کم ترین سطح پر پہنچ گے شہری احتیاط کریں محکمہ برقیات کی صارفین کو اپیل تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں گھریلو صارفین کو تین روپے یونٹ بجلی کی فراہمی شہریوں نے آگ جلانے اور گیس سلنڈر استعمال کرنا چھوڑ دیے کھانے پکانے کا جملہ کام ہیٹر سے لیا جانے لگا ہر گھر میں خود ساختہ ہیٹر نصب محکمہ برقیات کے اہلکار ایسے حالات میں بجلی فراہم کرنے میں پریشان پانی کی کمی کے باعث بجلی کی پیدوار میں بڑے پیمانے پر کمی آگئی اوپر سے صارفین نے رہی سہی کسر نکال کر رکھ دی بجلی کا موجودہ سسٹم بہت جلد جواب دے جائیگا صارفین ضرورت سے زیادہ بجلی استعمال کرنے لگے ہر گھر میں خود ساختہ دیسی ہیٹر بنا کر کھانا پکانے کا کام شروع لکڑی جلانے اور گیس کے استعمال کو بالکل چھوڑ دیا ایسے حالات میں بجلی کے وولٹیج میں کمی کے ساتھ بار بار بجلی ٹرپ ہونا معمول بن گیا گزشتہ روز محکمہ برقیات پٹہکہ کی ٹیم نے نوسیری سمیت دیگر ایریا کے اندر گھروں میں نصب ہیٹر کو توڑ پھوڑ کرکے صارفین کو وارننگ دے دی کہ آئندہ کوئی بھی شہری خود ساختہ ہیٹر استعمال کرتا پکڑا گیا تو بھاری جرمانہ کرنے کے ساتھ اس کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا آزاد کشمیر کے شہریوں نے سستی بجلی سے ناجائز فائدی اٹھانا شروع کر دیا ایسے میں محکمہ برقیات پٹہکہ کی ٹیم بھی حرکت میں آگئی ایس ڈی او پٹہکہ عدنان انور کی ہدایت پر محکمہ برقیات کے اہلکاران کے گھروں گھروں میں چھاپے گھروں میں بنائے خود ساختہ ہیٹر ٹوڑ دیے اگر صارفین نے بجلی کا بے تحاشہ استعمال جاری رکھا تو سسٹم جواب دے جائیگا صارفین خدا خوفی کریں ضرورت کے مطابق بجلی کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ ہر صارف بجلی استعمال کر سکے پانی کی کمی کے باعث بجلی کے وولٹیج بھی کم ترین سطح پر پہنچ گے محکمہ برقیات کے لیے بھی ایسے حالات میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں مشکل ہو کر رہ گیا شہری محکمہ برقیات کے ساتھ تعاون کریں گھروں میں بنائے گے ہیٹر از خود ختم کریں نہیں تو بھاری جرمانے کے ساتھ کنکشن منقطع کیے جائیں گے جس سے صارفین کو بڑی پریشانی کا سامنا ہو گا شہری بلا ضرورت بجلی کے استعمال کا خاتمہ کریں محکمہ برقیات کی ٹیمیں مسلسل چیکنگ کر رہی ہیں ہیٹر چلانے سے بجلی بار بار ٹرپ ہو رہی سسٹم زیادہ لوڈ برداشت نہیں کر سکتا شہری احتیاط سے کام لیں یاد رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی پہلی ہڑتال پر حکومت نے شہریوں کو تین روپے بجلی فراہم کی جس پر آزاد کشمیر میں بجلی کے استعمال میں شدید اضافہ ہو گیا شہری حد سے زیادہ بجلی استعمال کرکے بجلی پیدا کرنے والے سسٹم کو تباہی کی طرف لیجانے لگے اگر بجلی کے استعمال کا سلسلہ اسی طرع جاری رہا تو بجلی بنانے والا سسٹم جواب دے جائیگا محکمہ برقیات نے اپیل کی ہے کہ صارفین ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں اور گھروں میں لگائے گے پیٹرز از خود ختم کریں نہیں تو محکمہ برقیات گھر گھر آپریشن کر کے گھروں میں لگائے گے ہیٹرز کو بند کروائیں گے جس کے لیے محکمہ برقیات کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں کام کر رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button