مظفرآباد

فلاحی تنظیم SHF آزادکشمیر کے زیر انتظام چلڈرن پارک کی تعمیر کا کام مکمل

ہٹیاں بالا(بیورو رپورٹ)فلاحی تنظیم SHF آزادکشمیر کے زیر انتظام چلڈرن پارک کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال نے چیئرمین و ھیڈ SHF و چیئرمین HCWO رجسٹرڈ سید احسان الحسن گیلانی کے ہمراہ چلڈرن پارک کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کامران خان و تحصیلدار ھٹیاں بالا و دیگر بھی ہمراہ تھے چلڈرن پارک کے دورہ کے موقع پر سید احسان الحسن گیلانی نے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کو پارک سے متعلقہ جملہ تفصیلات تعمیراتی امور کے بارہ میں بریف کیا چیئرمین و ھیڈ SHF سید احسان الحسن گیلانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارک کے اندر تزئین و آرائش کا کام 15 رمضان تک مکمل کرتے ہو? باقاعدہ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اور چلڈرن پارک کو کمیونٹی کیلئے کھول دیا جا? گا ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی مرزا بینش جرال نے فلاحی تنظیم SHF کے بانی چیئرمین چوہدری شاکر حسین و چیئرمین و ھیڈ SHF سید احسان الحسن گیلانی اور انکی پوری ٹیم کو قلیل وقت میں جہلم ویلی کے مقام پر پہلے چلڈرن پارک کی بروقت و معیاری تعمیر پر مبارکباد پیش کی اور اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے اور ضلعی انتظامیہ جہلم ویلی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی

Related Articles

Back to top button