تازہ ترینگلگت بلتستان

اصولی اختلاف کے باوجود ہمیں امن عزیز ہے) ہمارے مفادات، حقوق اور باہمی معاملات مشترک ہیں،مولانا قاضی نثار احمد

گلگت بلتستان صوبہ نہیں بن سکتا اس وقت بھی بعض لوگوں نے پانچویں صوبے کی حمایت کی،اب ہم چاہتے ہیں کہGBکو کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے،مولانا قاضی نثار احمد

گلگت (خصوصی رپورٹ)اصولی اختلاف کے باوجود ہمیں امن عزیز ہے ہمارے مفادات، حقوق اور باہمی معاملات مشترک ہیں،اب ریاست کا کام ہے کہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اصل محرکات عوام کے سامنے لائیں،میں نے ہسپتال سے پیغام دیا کہ کسی مسافر،غریب اور راہگیروں پر ہاتھ نہ اٹھائیں،گولیاں کھانے کے باوجود بھی قوم کے مفاد میں امن کے لیے جو کردار ادا کر سکتا تھا وہ میں نے کیا،صحافی گواہ ہیں،گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ ہے میں نے کہا تھا گلگت بلتستان صوبہ نہیں بن سکتا اس وقت بھی بعض لوگوں نے پانچویں صوبے کی حمایت کی،اب ہم چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے،امیر تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان مولانا قاضی نثار احمد کا نماز جمعہ میں خطبہ،تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان مولانا قاضی نثار احمد نے نماز جمعہ میں خطبہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصولی اختلاف اپنی جگہ لیکن مجھ پر دہشت گردوں کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا اسکے باوجود بھی میں نے قوم کو ہسپتال سے امن کا پیغام دیا اور خبردار کیا تھا کہ مسافروں راہگیروں اور بے گناہ لوگوں پر ہاتھ نہ اٹھائیں مگر عوام نے امن کے لیے ایسا ہی کیا اصولی اختلاف کے باوجود ہمیں امن عزیز ہے ہمارے مفادات حقوقِ اور باہمی معاملات مشترک ہیں انہوں نے کہا کہ مجھ پر ہونیوالے قاتلانہ حملہ میں کسی اہل تشیع پر الزام نہیں لگاتا اب ریاست کا کام ہے کہ دہشت گردی واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور اصل محرکات سے عوام کو آگاہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ ہے بعض گروہ گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانا چاہتے تھے میں نے اس وقت کہا تھا تنازعہ علاقہ صوبہ نہیں بن سکتا نہیں بنا انہوں نے کہا کہ اب ہم ریاست سے ڈیمانڈ کرتا ہوں کہ فوری طور پر گلگت بلتستان کو کشمیر جیسا سیٹ اپ دیا جائے انہوں نے کہا کہ قوم کے لئے امن کی بات کی اب قوم کے مفاد کے لیے جو بھی قدم اٹھائے گا میں انکے ساتھ کھڑا ہوں

Related Articles

Back to top button