مظفرآباد

کشمیر کی تاریح میں 27اکتوبر کو سیاہ باب کے طور پر یاد رکھاجائیگا، مبارک حیدر

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے نائب صدر امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر 3سردار مبارک حیدر نے کہا ہیکہ27اکتوبر 1947ء کو کشمیری تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ 27اکتوبر کو کشمیریوں کی آزادی پر ہندوستان نے وار کیا اور کشمیر میں اپنی فوجیں داخل کر دیں جن کے خلاف آج بھی کشمیری سراپا احتجاج ہیں 27اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں سردار مبارک حیدر نے کہا کہ بھارت کے اس غیر قانونی تسلط کو کشمیری قوم نے قبول نہیں کیا دنیا بھر میں آباد کشمیری ہندوستان کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے وہ بھارت کے اس غیر قانونی قبضہ کو تسلیم نہیں کرے گا اور اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔سردار مبارک حیدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو کشمیریوں کی آزادی اور جدوجہد پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر پر ایک ہزار سال جنگ کرنے کا ویژن کیا تھا اور ان کے ہونہار نواسے چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو ناکوں چنے چبانے والا آپریشن بنیان مرصوص کے بعد دنیا میں مسئلہ کشمیرکو جس انداز میں پیش کیا اس سے مسئلہ کشمیر فلش پوائنٹ بن کر ایک بار پھر ابھر کر دنیا کے سامنے آیا۔

Related Articles

Back to top button