بیرسٹر سلطان سے فریال تالپور کی اہم ملاقات‘ آزادکشمیر میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر
اسلام آباد(محاسب نیوز)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء و انچارج سیاسی امور محترمہ فریال تالپور کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں خصوصی آمد اہم اور تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء و انچارج سیاسی امور محترمہ فریال تالپورکے درمیان آزادکشمیر میں حکومت سازی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء و انچارج سیاسی امور محترمہ فریال تالپورنے آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء و انچارج سیاسی امور محترمہ فریال تالپور کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق مشیر چوہدری ریاض، صدارتی مشیر سردار امتیاز خان اور دیگر بھی موجود تھے۔




