نئے پن بجلی منصوبوں کی منظوری‘ چوہدری محمد رشیدنے آزادکشمیر میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی

مظفرآباد(سردار ابوبکر صدیق)آزاد حکومت کے وزیر پی ڈی او چوہدری محمد رشید ممبر اسمبلی حلقہ نمبر 04نے اپنے حلقہ انتخاب سمیت آزادکشمیر بھر میں ٹھوس و پائیدار ترقی کی بنیادیں رکھی ہیں دیگر حلقوں کے علاوہ اپنے حلقہ انتخاب حلقہ نمبر 04میں چوہدری محمد رشید ممبر اسمبلی نے متعدد ایسے پراجیکٹ لانچ کیے ہیں جس سے آنے والے وقت میں حلقہ 4کے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہو گی۔ محاسب رپورٹ کے مطابق وزیر پی ڈی او و ممبر اسمبلی حلقہ نمبر04چوہدری محمد رشید نے اپنے حلقہ انتخاب میں پٹھیالی اور ہڑیالہ ہائیڈرلپراجیکٹ منظور کروائے ان پراجیکٹس پر تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا بلکہ نصف سے زائد کام ہو گیا ہے آئندہ مختصر عرصہ کے بعد یہ پاور پراجیکٹ چالو ہونے کے باعث نہ صرف مقامی لوگوں کو بجلی کی سہولت حاصل ہو گی بلکہ مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔ ہڑیالہ اور پٹھیالی ایسے مقامات پر ہائیڈرل پراجیکٹ بنائے جار ہے ہیں جو کہ ایک سیاحتی مقامات ہیں ان پراجیکٹس میں ڈیموں کی تعمیر کے بعد اس علاقہ کی سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہو گا اور ڈیم کیلئے نکالے جانے والی سڑکوں سے مقامی آبادی مستفید ہو گی اور ان کے مسائل میں کمی آئے گی ہزاروں کے تعداد میں عوام کو لوڈشیڈنگ اور وولٹیج میں کمی سے نجات مل جائے گی۔ اس طرح گزشتہ دنوں میں ہی وزیر پی ڈی او ممبر اسمبلی حلقہ نمبر 4کی کوششوں کے باعث سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی حکومت پاکستان کے اجلاس میں نوشہرہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی منظور دے دی گئی ہے اس منصوبے پر 1058.800ملین روپے لاگت آئے گی۔ یہ منصوبہ 1.95میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔ حکومت پاکستان نے اپنے اس فیصلہ سے حکومت آزادکشمیر کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔ اس منصوبہ سے یونین کونسل دچھور میراں کی بڑی آبادی مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو روزگار اور سیاحت کے مواقع بھی میسر آئیں گے اس طرح چوہدری رشید ممبر اسمبلی حلقہ نمبر4نے اپنے حلقہ انتخاب میں رتی ڈھیری پختہ پل لانچ کروایا۔ یہ پل تکمیل کے مراحل میں ہے اس پل کی تکمیل سے یونین کونسل ہٹیاں دوپٹہ، یونین کونسل کائی منجہ، یونین کونسل دچھور میراں اور یونین کونسل لانگلہ کی نصف آبادی سمیت بلکہ یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ اس پل کی تعمیر سے پورا حلقہ نمبر 4مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ حلقہ لچھراٹ بھی مستفید ہو گا۔ رتی ڈھیری پل ایک میگا پراجیکٹ کے جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس طرح ممبراسمبلی چوہدری رشید نے اپنے عرصہ اقتدار میں کئی اور پراجیکٹس بھی منظور و تکمیل کروائے جن میں ایک بڑا پراجیکٹ بٹکنالہ تا اورنیاں سراں 10کلو میٹر سڑک ہے یہ سڑک معیار کے مطابق چوڑی سڑک اور سٹیٹ آف دی آرٹ بنائی جا رہی ہے اس سڑک کی تکمیل سے نظر انداز شدہ آبادی مستفید ہو گی سیاحت کو ترقی ملے گی سالہا سال سے پسماندہ علاقہ ترقی کی دوڑ میں حلقہ کے دیگر علاقوں کے مقابلہ میں چلا جائے گا۔ اس طرح ممبر اسمبلی نے اپنے عرصہ اقتدارمیں نہ صرف بٹکنالہ اورنیاں سراں روڈ بلکہ پورے حلقے کی تمام یونین کونسلز میں محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات کے ذریعہ سڑکوں کا ایک جال پھیلایا ہے جو کہ 50سے زائد کلو میٹرز پر محیط ہے ممبر اسمبلی چوہدری محمد رشید نے نہ صرف میگا پراجیکٹ بلکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ذریعہ بھی عوام کو پینے کے صاف پانی رسل و رسائل اور دیگر چھوٹے بڑے سینکڑوں کی تعداد میں منصوبے لگا کر عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہچانے کا اہتمام کیا ہے۔ اس طرح ممبر اسمبلی چوہدری محمد رشید نے اپنے حلقہ انتخاب کے پسماندہ علاقہ پٹھیالی میں پٹھیالی برج کی تعمیر کروائی جس سے دو علاقوں کے درمیان رابطہ کے موثر ذریعہ پیدا ہو گیا اس پل کی تعمیر سے ہزاروں کی تعداد میں عوام مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے رسل و رسائل کے مسائل میں نمایاں کمی آئی۔




