وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں
مظفرآباد (رپورٹ جہانگیر حسین اعوان سے) آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے کاندھوں پربھاری ذمہ داریاں وزارت عظمیٰ کا منصب پھولوں کی سیج کے بجائے کانٹوں کی مالا ثابت تو نہیں ہوگی آزادکشمیر میں بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن اے جی آفس کے ذریعے ادائیگی ایڈہاک عارضی کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی 8ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر میرٹ کے تحت تقرریاں دو نئے حلقوں کا قیام سی ایم ایچ فلائی اوور کے منصوبے کی تکمیل مانسہرہ مظفرآباد،میرپور، ایکسپریکس وے اور بالخصوص جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے کے تحت چارٹر آف ڈیمانڈ پر مکمل عملدرآمد جیسے معاملات کوحل کرایا ہے۔پارٹی ورکرز کی ایڈجسٹمنٹ وزیراعظم سیکرٹریٹ اور وزیراعظم ہاؤس تک رسائی ہوسکے گی یا نہیں سارے سوالات ہیں تاہم سابق وزیراعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور کے فرزند کی حیثیت سے راجہ فیصل ممتاز راٹھور انتہائی تجربہ کار اور معاملہ فہم بھی ہیں آزادکشمیر کے عوام نے طویل عرصہ بعد آنے والی ایک بڑی سیاسی جماعت کی حکومت سے بڑی توقعات کرلی ہیں اب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کس حد تک اس سارے امتحان میں کامیاب ہوکر وزارت عظمیٰ کو کانٹوں کی مالا کے بجائے پھولوں کی سیج بنا سکتے ہیں۔



