صدر فیڈرل یونین آف کالمسٹ عمر فاروق کامرکزی باڈی مکمل کرنیکا اعلان

اسلام گڑھ(نامہ نگار) پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے صدر راجہ عمر فاروق نے مرکزی باڈی کو مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عبدالکریم کو سینئر نائب صدر سندھ، جواد اعوان کو سیکرٹری جنرل خیبر پختونخوا صوابی، اور قیصر عزیز کو سیکرٹری مالیات میرپور آزاد کشمیر کے عہدوں پر نامزد کر دیا ہے۔ اس نامزدگی کے بعد تنظیم کی مرکزی باڈی اب مکمل ہو چکی ہے، جو ملک بھر کے کالم نگاروں اور قلم کاروں کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس موقع پر پی ایف یو سی کے سربراہ راجہ عمر فاروق نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر کو بھی مکمل نمائندگی دی گئی ہے۔ یہ قدم پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کی قومی سطح پر پہچان اور اتحاد کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ ایک ایسی تنظیم ہے جو ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کالم نگاروں اور دانشوروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے اس کی بنیاد ملک کے مختلف صوبوں اور علاقوں میں پھیلی ہوئی ہے



