مظفرآباد
آمدہ انتخابات میں سیاسی برج الٹنے لگے اہم شخصیات ن لیگ میں شمولیت کیلئے تیار
مظفرآباد (رپورٹ خبر نگار خصوصی) آزاد کشمیر میں آمدہ انتخابات بڑے بڑے سیاسی برج ادھر اُدھر اڑان بھرنے میں مصروف عمل بعض سیاسی شخصیات اہمیت اختیار کر گئیں۔ مظفرآباد سے چوہدری شہزاد احمد سابق وزیر کی مسلم لیگ ن میں شمولیت فیصلہ ہو گیا۔ مظفرآباد میں جلد چوہدری شہزاداحمد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر یں گے اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوز شریف کا پہلا انتخابی جلسہ ہوگا جس سے میاں محمد نواز شریف آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ چوہدری شہزاد احمد کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے چرچے ہر طرف ہو رہے ہیں اور مسلم لیگ ن کے عہدیدداران کارکنان اس کو جماعت کا درست فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔ چوہدری شہزد کا حلقہ دو سے مسلم ن کا ٹکٹ ہو گا اور وہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔





