مظفرآباد

جناح ڈینٹل ہسپتال کے ایگزیکٹیوڈائریکٹر ڈاکٹر حلیم خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر) جناح ڈینٹل ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر حلیم طویل علالت کے باعث اتوار کے روز پشاور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔“انا للہ وانا الیہ راجعون“ ان کی نماز جنازہ آج 2:00بجے دن بمقام مرکزی عید گاہ میں ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹر حلیم نے اپنی سروس کا آغاز ڈینٹل سرجن کی حیثیت سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال آٹھمقام سے کیا تھا بعد ازاں وہ مختلف ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔ اس وقت وہ جناح ڈینٹل ہسپتال کے ایگزیکٹیوڈائریکٹر تھے۔ڈاکٹر حلیم کے سوگوران میں ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے جبکہ 2005کے خولناک زلزلہ میں ان کے والدہ محترم سابق وزیر خان عبدالوحید خان اور ان کی والدہ محترمہ شیریں وحید صاحبہ جو کہ دونوں وزراء حکومت تھے شہید ہو گئے تھے اور ان کے ساتھ ڈاکٹر حلیم کے بیٹھے بھی شہید ہوئے۔ مرحوم ڈاکٹر حلیم آزادکشمیر کے پہلے وزیراعظم و صدر آزادکشمیر و چیف جسٹس آزادکشمیر خان عبدالحمید خان کے پوتے تھے ڈاکٹر حلیم اپنے بھائیوں میں سب سے بڑے تھے ان کے چھوٹے بھائی عبدالمتین خان ہیں اور سب سے چھوٹے بھائی عبدالماجد خان ہیں جو کہ کئی بار آزاد حکومت کے وزیر رہ چکے ہیں اور اس وقت آذادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر ہیں مرحوم کا جنازہ ان کی رہائش گاہ نزد نیلم پٹرول پمپ لوئر پلیٹ سے اٹھایا جائے گا۔ڈاکٹر حلیم اپنے نام کی طرح ایک حلیم الطبع شخصیت کے مالک تھے وہ ہر وقت مسکرا کر مریضوں سے ملتے تھے ان کے حسن و سلوک اور مسکراہٹ سے مریضوں کا حوصلہ بڑھ جاتا تھا ڈاکٹر حلیم کو ان کے دوستوں رشتہ داروں اور جاننے والوں نے کبھی بھی غصہ میں نہیں دیکھا ہمیشہ مسکراتے ہوئے پایا ڈاکٹر حلیم کی وفات کی خبر دارالحکوت میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی دارالحکومت مظفرآبادکی فضا اتوار کے روز ڈاکٹر حلیم کی وفات کے باعث سوگوار رہی۔
پ

Related Articles

Back to top button