مظفرآباد

موجودہ حکومت ناکام، عوامی مسائل حل کرنا اولین ذمہ داری ہے‘شاہ غلام قادر

نیلم(راجہ ساجد سے)صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیرشاہ غلام قادر کا وادی نیلم کے زیریں حلقہ کا ایک روزہ دورہ،مصروف ترین دن گزارا،وفات پا جانے والے افراد کی فاتحہ خوانی،سوگوارخاندانوں سے اظہار تعزیت۔صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے اپنے زیریں حلقہ انتخاب کا ایک روزہ دورہ کیا مسلم لیگ ن ضلع نیلم کی قیادت اور کارکنان نے جگہ جگہ استقبال کیا۔یونین کونسل کٹھہ چوگلی میں ایکشن کمیٹی کے ہنگاموں میں جاں بحق ہونے والے شخص سدھیر احمد کے گھر جاکر ان کے والد سلیمان اعوان سے اظہار تعزیت کیا۔شایکوٹ میں سابق سیکرٹری عاشق شاہ کی وفات پر ان کے سوگوار ان سے اظہار تعزیت کیا اشکوٹ اور میرپورہ میں بھی وفات پا جانے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے ان کے ورثاء کے گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی کی گئی۔صدر مسلم لیگ نشاہ غلام قادر نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیرمیں حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔حکومت کی مس مینجمنٹ کی وجہ سے لوگ احتجاج پر مجبور ہوتے ہیں۔عوام کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کہ بے لوث قیادت کی طرف سے فوری نوٹس لینے پر ہڑتالوں کا سلسلہ ختم ہوا ہے۔مسلم لیگ ن عوام کے جائز مطالبات کو حل کرنے کی حمایت کرتی ہے۔کارکنان عوام سے رابطوں میں تیزی لیں مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں کلین سویپ کرتے ہوئے عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ترقی خوشحالی کا سفروہیں سے شروع کرے گی جہاں سے چھوڑ کر گئی تھی۔میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف،مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر کو خوشحال ریاست بنایا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button