کالمزمظفرآباد

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا حویلی آمد پر بے مثال تاریخی استقبال

تحریر: راجہ عبدالباسط خان+خضر حیات

حویلی کی سرزمین نے ایک بار پھر تاریخ کو اپنے دامن میں سمیٹ لیا جب وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اپنے پہلے سرکاری دورہ حویلی پر پہنچے۔ یہ محض ایک سیاسی دورہ نہیں تھا بلکہ عوامی محبت، اعتماد اور وابستگی کا وہ اظہار تھا جس نے حویلی کو ایک بار پھر ریاستی سیاست کا مرکز بنا دیا۔ محمود گلی سے لے کر گگڈار، پلنگی، تونگیری، ایم ڈی ایس، فاروڈ کہوٹہ، چھانجل، ہوتَر، قائدآباد، ٹھولانگڑ، حاجی بل اور خورشید آباد تک عوام نے اپنے محبوب قائد کا دل کھول کر استقبال کیا، منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور فضائیں نعروں سے گونج اٹھیں۔یہ استقبال صرف فیصل ممتاز راٹھور کے لیے نہیں تھا بلکہ یہ اس اعتماد کا مظہر تھا جو عوام نے ایک بار پھر راٹھور خاندان پر کیا۔ لوگوں کو دلوں کے حکمران سابق وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور کی یاد تازہ ہو گئی، جن کی سیاست خدمت، وقار اور عوامی رشتوں کی علامت تھی۔ اب وہی روایت فیصل ممتاز راٹھور کے اندازِ حکمرانی میں جھلکتی دکھائی دیتی ہے۔محمود گلی پہنچنے پر سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں نے وزیراعظم کو اپنے جلو میں لے لیا اور ان کا نعروں کی گونج میں شاندار استقبال کیا گیا،گگڈار بازار میں وزیراعظم کا استقبال اپنی مثال آپ تھا۔ گاڑیوں کی کئی کلومیٹر طویل قطاریں، پارٹی پرچموں کی بہار اور فلک شگاف نعروں نے اس استقبال کو تاریخی بنا دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف ساٹھ دنوں میں ریاست میں سیاسی ہیجان اور افراتفری کا خاتمہ کیا ہے اور برسوں سے التواء کا شکار مسائل کو حل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گگڈار میں ریاست کا جدید ترین دانش سکول قائم کیا جائے گا جس میں پورے آزادکشمیر سے طلبہ تعلیم حاصل کریں گے، لسڈنہ تا کہوٹہ سڑک کو ڈبل کیا جائے گا اور گگڈار بازار میں اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی۔وزیراعظم نے دھڑہ راجگان میں اپنے والد مرحوم، سابق وزیراعظم آزادکشمیر ممتاز حسین راٹھور کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ یہ لمحہ جذباتی بھی تھا اور علامتی بھی، جو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور اپنے سیاسی سفر کو ایک مضبوط ورثے سے جوڑ کر آگے بڑھا رہے ہیں،پلنگی ممتاز آباد میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے جذباتی انداز میں کہا کہ“جب میری گاڑی محمود گلی سے حویلی میں داخل ہوئی تو ایسا لگا جیسے میں اپنی ماں کی گود میں آ گیا ہوں۔”ان کا کہنا تھا کہ وہ حویلی کے ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بنے ہیں اور اسی اعتماد کو ترقی، خدمت اور عملی اقدامات میں بدلنا ان کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی سیاست اعلانات کی نہیں بلکہ عملدرآمد کی سیاست ہے۔
وزیراعظم نے حویلی کے لیے متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جن میں پدر پل کی سی ڈی سی، حویلی کی مین شاہراہ کو ڈبل وے بنانا، ممتاز آباد کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دینا، باٹا کوٹ پل، جون نالہ پل اور ممتاز آباد اسٹیڈیم شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حویلی کے لیے بڑا تعلیمی پیکج لایا جا رہا ہے، دانش سکول حویلی اور حویلی یونیورسٹی کا عملی آغاز ہو چکا ہے جبکہ اے جے کے بینک، گرڈ اسٹیشن اور ممتاز آباد پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت بھی مکمل ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ حویلی کو ماڈل ضلع بنایا جائے گا اور ترقی کا سفر بلا تعطل جاری رہے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا مقابلہ غربت اور بیروزگاری سے ہے۔۔ حویلی کے ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بنا۔ اعلان نہیں پہلے عملدرآمد کرتا ہوں، پدر پل کی سی ڈی سی ہو رہی ہے، حویلی کی مین شاہراہ کو ڈبل وے سڑک بنائیں گے۔ممتاز آباد ٹی ایچ کیو کے ساتھ ساتھ ممتاز آباد کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دینے،باٹا کوٹ پل، جون نالہ پل، ممتاز آباد اسٹیڈیم کا اعلان کرتا ہوں۔ حویلی کے لیے بڑا تعلیمی پیکج لیکر آرہاہوں۔میرے حویلی پہنچنے سے قبل حویلی میں اے جے کے بینک قائم ہو چکا ہے۔دانش سکول حویلی اور حویلی یونیورسٹی کاآغاز ہو چکا ہے۔ گرڈ اسٹیشن کے بعد ممتاز آباد تھانے کی بھی نئی عمارت بن چکی ہے۔جو خوشی اہلیان حویلی کے چہروں پر ہے وہ اس اعتماد کی کے جس اعتماد نے وزارت عظمی کا منصب حویلی کو دیا ہے، ممتاز حسین راٹھور کے بعد دوبارہ یہ اعزاز ملنا ہم سب کے لیے اعزاز ہے۔مسلح افواج پاکستان نے معرکہ حق کے بعد ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا۔ وزیر اطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر، مسعود ممتاز راٹھور اور معاون خصوصی مبشر منیر اعوان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اہلیان حویلی کو احساس کرنا ہوگا کہ انکا منتخب کردہ نمائندہ پوری ریاست کا وزیراعظم یے اور اس پر پوری ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ہم نے مختصر عرصے میں نوجوانوں کے مستقبل کو روشن کرنا ہے، ہم سب نے مل کر غربت افلاس اور بیروزگاری کے خلاف جنگ لڑنی ہے۔ انہوں نیکہا کہ یہ حکومت اللہ کے فضل سے ملی ہے۔ 2026 کے الیکشن کے بعد دوبارہ الیکشن جیت کر پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی اور تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہیگا۔انہوں نیکہا گزشتہ الیکشن میں کامیابی کے بعد دو سال اپوزیشن اور اڑھائی کولیشن حکومت کا حصہ رہے۔ان حالات میں بھی حویلی کی آواز جاندار تھی۔ ہم نے حویلی میں ٹورازم فیسٹیول کروائے بھائی چارے امن کو فروغ دیا۔ وزیراعظم نے فقید المثال استقبال پر اہلیان حویلی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔۔فاروڈ کہوٹہ میں منعقدہ بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ سیاسی نظام کی بحالی کسی ایک جماعت نہیں بلکہ پوری ریاست کی کامیابی ہے۔ انہوں نے فاروڈ کہوٹہ کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے، بوائز ڈگری کالج کو چوہدری محمد عزیز کے نام سے منسوب کرنے، کہوٹہ بازار میں اسٹریٹ لائٹس اور کہوٹہ تا حاجی پیر روڈ کی ری کنڈیشنگ کا اعلان کیا وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے صرف 60 دن کے اندر ریاست میں سیاسی نظام کو بحال کر دیا ہے یہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کی کامیابی ہے،اس سیاسی نظام کے ذریعے ہی ہمارے نوجوانوں کا مستقبل ہے،حویلی آنے سے پہلے یہاں کے لئے دانش سکول کا اعلان کروایا جس کا معیار پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے ایچیسن کے برابر ہے،اعلانات نہیں کام پر یقین رکھتا ہوں،فاروڈ کہوٹہ کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کا اعلان،بوائز ڈگری کالج کہوٹہ کو چوہدری محمد عزیز کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان،کہوٹہ بازار میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا اعلان،سڑک کو کشادہ کرنے کے منصوبے کا اعلان۔کہوٹہ تا حاجی پیر روڈ کا اعلان۔اس موقع پر وزیر اطلاعات،مذہبی امور و اوقاف چوہدری محمد رفیق نیر،سابق ممبر اسمبلی مسعود ممتاز راٹھور اور معاون خصوصی مبشر منیر اعوان کے علاؤہ پیپلز پارٹی حویلی کے صدر شیخ خورشید سمیت پارٹی کی جملہ قیادت موجود تھی۔اس سے پہلے جب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا قافلہ جب فاروڈ کہوٹہ پہنچا تو عوام کے جم غفیر نے ان کا والہانہ استقبال کیا،ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور فضاء جئیے بھٹو،جئیے بے نظیر،جئیے زرداری،جئیے بلاول،جئے فریال تالپور اور جیے فیصل کے نعروں سے گونج اٹھی۔وزیراعظم نے کہا کہ نامصائب حالات میں مشکل حالات میں سیاسی نظام کو بحال کیا اور سیاسی بے چینی کو ختم کیا انشائاللہ ریاست کے ہر مسئلے کو حل کر کے آپ کو دکھائیں گے،ڈھائی سال مخلوط حکو۔ت میں رہے جس دوران اعلانات نہیں کئے بلکہ عملدرآمد کر کے دکھایا،حویلی جیالوں اور بہادروں کی سرزمین ہے ایک او سی پر واقع اس ضلع کے لوگ اپنی پاک فوج سے بے حد محبت کرتے ہیں،پاک فوج نے معرکہ حق میں جس طرح بزدل دشمن بھارت کو شکست فاش دی اس پر ہر کشمیری کا سر فخر سے بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت صرف ٹریلر ہے انشائاللہ 2026 کے انتخابات میں چییرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں بھاری اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔وزیر اطلاعات،مذہبی امور و اوقاف چوہدری محمد رفیق نیر نے کہا حویلی جیالوں کی دھرتی ہے،مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دلوں کے حکمران سابق وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور کے ساتھ بھی کام کر نے کا موقع ملا اور آپ کے محبوب قائد کے ساتھ بھی محو سفر ہوں۔

Related Articles

Back to top button