کورٹ کااٹلی میں تعارفی سمینار، یورپ میں فنڈ ریزنگ ایونٹس کا اعلان

کھوئی رٹہ (ملک محمد حنیف اعوان سے) کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام اٹلی کے شہر بریشنا میں تعارفی تقریب کا انعقاد، کورٹ کی بیس سالہ شاندار خدمات اور کورٹ کے جاری و اب تک مکمل ہونے والے منصوبوں پر تفصیلی بریفننگ دی گئی،آزاد کشمیر کے ایدی چوہدری اختر یورپ کے اپنے پہلے باضابطہ دورے کے دوران پہلی بار اپنی ٹیم کے ہمراہ اٹلی پہنچے اور اٹلی میں مقیم اوور سیز کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کو تک (کورٹ) کا پیغام پہنچایا بریشیا کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) کے زیر اہتمام اٹلی کے شہر بریشیا میں ایک آگاہی و تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو آزاد کشمیر اور پاکستان میں کورٹ کے جاری اور مکمل شدہ فلاحی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تقریب کا اہتمام کورٹ اٹلی کی ٹیم کی جانب سے کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ چوہدری محمد اختر، صدر جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس مرزا آصف جرال، برطانیہ کے معروف بزنس مین و سماجی شخصیت عابد حسین‘ناصر فاروق (یوکے)اور آصف میمن (دبئی)سمیت کورٹ کے وفد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اٹلی کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔شرکا میں کونسلر کمونے دی بریشیا ارشد تنویر کدھر، زونل کونسلر و نائب صدر کمونے دی بلزانو محمد عمر ناز، کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) یورپ قمر ریاض خان،جنرل سیکرٹری تحریک کشمیر اٹلی راجہ وسیم،چوہدری یاسر، معروف کاروباری شخصیت چوہدری قیصر بشیر کنگ آف فتح پور‘صدر پاکستان سپورٹس کلب بریشیا چوہدری فیصل بشیر ساہی،بانی ممبر پاک یونائیٹڈ فیڈریشن اٹلی حاجی چوہدری بشیر بوسال،ترجمان پاک یونائیٹڈ فیڈریشن تجمل کھٹانہ،ممتاز بزنس مین مہر محمد امتیاز مدنی،چوہدری شیراز گھرال ایڈووکیٹ،چوہدری عمران امرہ روم، صدر پاکستان سپورٹس کلب بریشیا ملک گلزار احمد، چوہدری اخلاق لوہسر، احتشام صدیق، سابق صدر پاکستان سپورٹس کلب بریشیا چوہدری محسن وڑائچ، راجہ وسیم اور ریسپکٹ گروپ کے صدر راجہ اکمل عزیز،ویرونا کی معروف کاروباری شخصیت ملک عابد علی،راجہ عبد الغفار‘جرال برادران‘ساجد طفیل بٹ‘چوہدری بشارت حسین گجر دوکھوہا‘چوہدری نعمان اختر ڈوگہ‘تنویر اصغر‘ چوہدری محمد منیر‘ چوہدری فہیم خالد آف فتح پور‘ ندیم صالح چوہدری آف معروف‘چوہدری طارق کھٹانہ‘راجہ محمد کبیر‘ملک عادل‘ چوہدری عبدالرشید‘چوہدری سجاد‘سیّد سجاد بخاری‘چوہدری نواب چنڈالہ‘میاں آفتاب‘ملک زاہد زمان‘چوہدری ناصر وڑائچ (ناصر سٹار) جاوید‘ملک معید سیف‘محمد وسیم‘چوہدری رحمت خاں گورسی‘توثیق جرال‘محمد عمر‘شہزاد احمد‘ابرار احمد سمیت دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ چوہدری محمد اختر نے اوورسیز پاکستانیوں کو میرپور آزاد کشمیر میں قائم KORT کمپلیکس سمیت دیگر مکمل اور زیرِ تعمیر منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے میرپور آزاد کشمیر میں شروع کیے گئے جدید جنرل ہسپتال کے منصوبے پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔



