میرپور‘ویزہ ایجنٹ مافیا‘ملزمان کیخلاف موثر کریک ڈاؤن کاآغاز

میرپور (بیور رپورٹ) ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کے وعدوں کی تکمیل ویزہ ایجنٹ مافیاز، اشتہاری ملزمان اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا آغاز۔ ترجمان میرپور پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے کھلی کچہری میں کیے گئے وعدوں اور عوامی شکایات کے ازالے کے سلسلے میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں انسپکٹر / ایس ایچ او تھانہ پولیس افضل پور ارشد محمود نے مختلف کارروائیاں عمل میں لائیں ہیں۔پہلی کارروائی میں شہری محمد عارف کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم سبط الحسین کو گرفتار کر لیا گیا، جس نے جرمنی ویزہ کے نام پر 24 لاکھ روپے وصول کیے اور بعدازاں چیک ڈس آنر کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری کارروائی میں شہری انجم شہزاد کی درخواست پر ملزم عدیل اختر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس نے آسٹریلیا ویزہ کے نام پر 20 لاکھ روپے وصول کیے اور چیک ڈس آنر کروایا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔تیسری کارروائی میں پولیس نے اشتہاری ملزم محمد قسیم نعیم کو گرفتار کر کے ڈسپوزل کیا۔چوتھی کارروائی میں علاقے میں غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 08 پھیری بان کو تحتِ ضابطہ گرفتار کرتے ہوئے 03 مقدمات درج کیے گئے۔پانچویں کارروائی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے کہا کہ ویزا ایجنٹ مافیاز، فراڈیوں اور عوام کے مالی استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی جاری ہے اور آئندہ دنوں میں اس مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔مزید برآں، کھلی کچہری کے دوران ایک خاتون کے پیچیدہ خانگی مسئلے کو ایس ایس پی میرپور کی ہدایت پر بیٹ آفیسر بن خرماں نے فریقین کی باہمی رضامندی سے حل کروایا، جس سے شہریوں کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔ اسی طرح کھلی کچہری کے بعد منشیات کے مقدمات میں بھی روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔




