صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق کے اعزاز میں الوداعی تقریب
آئندہ بھی وہ عوامی خدمت اور سماجی بھلائی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔حاجی رحمت خالق کی تقریب سے خطاب

گلگت(محاسب نیوز)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، زکوٰۃ عشر، کوآپریٹو، نارکوٹکس کنٹرول اور ٹرانسپورٹ کی جانب سے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں مختلف شعبہ جات کے افسران اور اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر رحمت خالق نے محکمے کے افسران و عملے کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کے ساتھ گزارا گیا وقت ان کے لیے نہایت خوشگوار اور یادگار رہا، جبکہ عملے کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ٹیم ورک کے باعث محکمہ متعدد اہم منصوبے کامیابی سے مکمل کرنے میں کامیاب ہوا۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ بھی وہ عوامی خدمت اور سماجی بھلائی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔سکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، زکوٰۃ و عشر، کوآپریٹو اور ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان رحمان شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر رحمت خالق کے دور میں نارکوٹکس کنٹرول بل سمیت دیگر اہم اقدامات کی منظوری ایک تاریخی پیش رفت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہوٹل بیڈ لیوی ایکٹ بھی کابینہ سے منظور ہو چکا ہے اور اس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ریونیو کے تمام اہداف کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔مزید برآں، محکمہ ٹرانسپورٹ میں تاریخ میں پہلی بار کلیم ٹریبونل قائم کیا گیا ہے، جس کے تحت 60 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں تقسیم کی گئی ہیتقریب کے اختتام پر شرکاء نے حاجی رحمت خالق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ سیکریٹری اور دیگر افسران نے انہیں یادگاری تحائف اور شیلڈز پیش کیں۔ترجمان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان سید توقیر عباس رضوی




