گلگت بلتستان
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا گلگت بلتستان کا دورہ

گلگت(محاسب نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد محض روزگار کا حصول نہیں بلکہ اعلیٰ کردار کا حامل انسان بننا بھی ہے، کیونکہ محنت، لگن اور خدمتِ خلق ہی حقیقی کامیابی کا راستہ ہیں۔ وہ بدھ کے روز قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ وطالبات کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ڈاکٹر احسن اقبال نے کہا کہ پیسہ زندگی کا واحد مقصد نہیں، بغیر وسائل کے بھی انسان محنت اور عزم کے ساتھ اپنی منزل حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل جدوجہد نے پیسہ کی طاقت کے بغیر تعلیم کے ذریعہ انہیں چھ مرتبہ قومی اسمبلی کا




