گلگت بلتستان

چائنہ پاکستان فرینڈ شپ میرٹ کم نیڈبیس سکالر شپ کے تحت95 طلبہ وطالبات میں چیک تقسیم

سکالر شپ کو تعلیمی ضروریات کیلئے خرچ کرے اوراپنی کارکردگی کو مزید بہتربنائے تاکہ سکا لر شپ کا مقصد پورا ہوجائے،وائس چانسلر

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے چائنہ پاکستان فرینڈ شپ میرٹ کم نیڈ بیس سکالر شپ کے تحت پی ایچ ڈی،ایم ایس اور بی ایس کے 95 طلبہ وطالبات میں چیک تقسیم کردیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق سکالر شپ تقسیم کی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئر مینجمنٹ وفیکلٹی ممبران سمیت سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات موجود تھے۔ تقسیم چیک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ قراقرم نے کہاکہ جامعہ طلبہ وطالبات کو ہر حوالے سے آسانیاں پید اکرنے کے لیے محنت کررہی ہے۔تاکہ طلبہ باآسانی زیورتعلیم سے آراستہ ہوں۔وائس چانسلر نے مزیدکہاکہ طلبہ وطالبات اپنی تمام تر توجہ تعلیم کے حصول پر دیں اور سکالر شپ کو اپنے تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے پر خرچ کرے اوراپنی کارکردگی کو مزید بہتربنائے تاکہ سکا لر شپ کا مقصد پورا ہوجائے۔وائس چانسلر نے چا ئنہ پاکستان فرینڈ شپ میرٹ کم نیڈ بیس سکالر شپ کے حصول کے لیے بہترین خدمات سرانجام دینے پر فنانشل ایڈ آفس کے ڈائریکٹر و جملہ اسٹاف کی کاوشوں کی تعریف کی۔واضح رہے کہ یہ سکالر شپ ایمبیسی آف دی پیپل ری پبلک آف چائنہ ان پاکستان کے تعاون سے فراہم کیاگیاہے۔اس کے علاوہ جامعہ قراقرم مختلف 13سکالرشپ کے ذریعہ جامعہ کے 13سو طلبہ وطالبات میں سکالرشپ تقسیم کررہی ہے۔سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کی نمائندیگی کرتے ہوئے شعبہ سوشیالوجی کی طالبہ آفسانہ اور فیض حنفی شعبہ آئی آر نے وائس چانسلر کے آئی یو اور ان کی پوری ٹیم کا بلخصوص چائنیز ایمبیسی کا شکریہ ادا کیاکہ جنہوں نے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے حصول کے لیے آسانیاں پیدا کیں۔

Related Articles

Back to top button