سٹیم سکول سکردو میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میلے کا شاندار انعقاد

سکردو(نمائندہ خصوصی) سٹیم سکول سکردو میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میلے کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق سینئر وزیر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی اکبر تابان تھے، جبکہ میزبانی کے فرائض سکول کے پرنسپل شکیل عباس نے انجام دیے۔اس موقع پر حاجی اکبر تابان نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور سائنسی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ”ایک زمانہ تھا جب تعلیم صرف سختی اور مارپیٹ کے ذریعے حاصل کی جاتی تھی، مگر اب جدید دور میں تعلیمی طریقہ کار میں جدت آگئی ہے، جس سے بچے بہتر انداز میں سیکھ رہے ہیں۔”انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ سٹیم سکول کے طلبہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہے ہیں اور عملی طور پر اپنی مہارتوں کو اجاگر کر رہے ہیں۔پرنسپل شکیل عباس نے اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی، والدین، سرکردگان اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بچوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ”یہ میلہ طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ ہے۔”میلے میں طلبہ نے مختلف سائنسی و تکنیکی پراجیکٹس پیش کیے اور حاضرین کو ان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ نے ٹیبلوز بھی پیش کیے جنہیں شرکاء نے بھرپور داد دی