گلگت بلتستان

شگر میں حالیہ سیلاب میں زخمی ہونے والے 14 افراد میں امدادی چیک تقسیم

شگر (عابد شگری)شگر میں حالیہ سیلاب میں زخمی ہونے والے 14 افراد میں صوبائی حکومت کی جانب سے امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں صوبائی وزیرِ صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان اور ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے متاثرین کو چیک فراہم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے کہا کہ یہ امدادی رقم متاثرین کی صحت کا متبادل تو نہیں ہوسکتی، تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے یہ ان کے لیے ہمدردی اور عملی تعاون کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی بحالی کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے حالیہ سیلاب میں ایک قیمتی جان ضائع ہوئی جس کا ہمیں شدید افسوس ہے۔ وزیر صحت راجہ اعظم خان نے متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے دکھ درد میں شریک ہے اور آئندہ بھی متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔اس موقع پر زخمیوں اور متاثرین نے امدادی رقوم کی بروقت فراہمی پر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button