گلگت بلتستان

ریختہ اکیڈمی کا GB کے طلبہ کیلئے اسکالرشپ ٹیسٹ کا انعقاد

شگر میں ماڈل بوائز ہائی اسکول شگر کو امتحانی مراکز کے طور پر منتخب کیا

سکردو (نمائندہ خصوصی)ریختہ اکیڈمی پاکستان کا گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے اسکالرشپ ٹیسٹ کا انعقاد، ریختہ اکیڈمی پاکستان کی جانب سے اسکردو اور شگر میں گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ٹیسٹ 16 نومبر بروز اتوار منعقد ہوا، جس کے لیے اسکردو میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اسکردو جبکہ شگر میں ماڈل بوائز ہائی اسکول شگر کو امتحانی مراکز کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اکیڈمی کے مطابق اس ٹیسٹ کا مقصد علاقے کے مستحق، باصلاحیت اور محنتی طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ معاشی مشکلات کے باوجود اپنے تعلیمی سفر کو اعتماد کے ساتھ جاری رکھ سکیں۔ ریختہ اکیڈمی کا وژن صرف تعلیمی ترقی تک محدود نہیں، بلکہ نوجوانوں کو ہنر مند اور عملی میدان میں مضبوط بنانا بھی اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اسی مقصد کے تحت اکیڈمی میں انگلش لینگویج کورسز، کمپیوٹر آئی ٹی پروگرامز اور دیگر جدید اسکل ڈویلپمنٹ کورسز فراہم کیے جا رہے ہیں، تاکہ گلگت بلتستان کے نوجوان جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بہتر مستقبل تشکیل دے سکیں۔ ادارہ پر امید ہے کہ یہ قدم اسکردو، شگر اور پورے گلگت بلتستان میں تعلیمی فروغ، ہنرمندی کے فروغ اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کی بنیاد ثابت ہوگا۔

Related Articles

Back to top button