ایم ڈی نیٹکو کابکنگ آفس میں مسافروں کیلئے محفوظ انتظار گاہ بنانے کی ہدایت
عوام کے اعتماد کو مذید مضبوط کرنے کیلئے بڑے شہروں میں سفر کیلئے دیگر پرائیٹ بسوں کے مقابلے میں بہترین سروس فراہم کررہے ہیں،ایم ڈی نیٹکو

نگر(اقبال راجوا)ایم ڈی نیٹکو ظفراللہ جمالی کا نیٹکو بکنگ آفس کاغیر روایتی افتاح۔ غیر رسمی افتتاحی دورے کے دوران دفتر کیلئے مختص پورشن کا جائزہ لیا. دفتر سے مسلک مسائل اور تجاویز نیٹکو کے سینئیر ملازم مظفر حسین شا نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ایم ڈی نیٹکو ظفر اللہ جمالی نے دفتر میں موجود تمام ملازمین کو دفتر کے معاملات بالکل درست رکھنے کی ھدایات بھی دیں۔ دفتر میں بکنگ کاونٹر سمیت بجلی کی مسلسل فراہمی سے متعلق مسائل ک حل کرنے کیلئے دفتری ایریاء کا تسلی سے جائزہ لیا۔ضلع نگر اورنشیبی ہنزہ کی تحصیل شناکی سے راوالپنڈی اسلام آباد لاہور کراچی جانے والے مسافروں کو 24گھنٹے بکنگ کی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایم ڈی ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن ظفر اللہ جمالی نے بکنگ آفس میں واش روم اور صفائی ستھرائی پر سستی اور سہولیات متعلق بہترین انتظامات کرنے کیلئے ملازمین سے تجاویز طلب کرتے رہے۔ بکنگ آفس میں مسافروں کیلئے محفوظ اور آرام دہ انتظار گاہ بنانے اور اس کیلئے درکار تمام ساز و سامان فراہم کرکے مکمل سیٹ کرنے کی ہدایت کی۔ بعد از آں انہوں نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیٹکو کو آہستہ آہستہ خسارے سے نکل کر عوام الناس کو ایک منافق بخش ادارہ بنانے کی کوششیں ہیں ان شاء اللہ عوام کے اعتماد کو مذید مضبوط کرنے کیلئے بڑے شہروں میں سفر کیلئے دیگر پرائیٹ بسوں کے مقابلے میں بہترین سروس فراہم کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ رعایتی ٹکٹیں کے غیر قانونی، بے جا اور نامناسب استعمال کی وجہ سے اب صرف بزرگ شہریوں کیلئے مختص کیا جا چکا ہے جبکہ تحقیقات اور چھان بین کے بعد رعایتی ٹکٹوں کا صحافیوں طلبا و طالبات سمیت تمام مستحقین کیلئے دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ غیر رسمی افتتاح کے بعد ایم ڈی ضلع ہنزہ روانہ ہو گئے۔




