گلگت بلتستان

KIUشعبہ ایجوکیشنل دویلپمنٹ میں نیا داخلہ لینے والے طلباء کیلئے تعارفی سیشن

جامعہ قراقرم خطے میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے رہی ہے، ڈاکٹر زہراء جبین و دیگر فیکلٹی ممبران کی تعارفی سیشن سے خطاب

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکیشنل دویلپمنٹ میں نیا داخلہ لینے والے طلباء کے لیے تعارفی سیشن کا انعقادکیاگیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق تعارفی سیشن میں شعبہ کے اساتذہ سمیت طلبہ وطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔تعارفی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شعبے کی ہیڈ ڈاکٹر زہراء جبین و دیگر فیکلٹی ممبران نے کہاکہ جامعہ قراقرم خطے میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرنے کا موقع ملتاہے وہی پر ملک و قوم کی تعمیر وترقی میں حصہ ڈالنے کا بھی موقع میسر آتاہے۔لہذاشعبہ ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں داخلہ لینے والے طلبہ وطالبات تعلیم وتحقیق پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے۔تعارفی سیشن میں نیا داخلہ لینے والے طلباء کو سمسٹر رولز سمیت یونیورسٹی کے قواعد وضوابط سے متعلق بھی روشناس کرایا گیا۔

Related Articles

Back to top button