انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی گاہکوچ میں یوم دفاع اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے سیشن
تقریب کے خصوصی مہمانوں پر انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او امیر علی شاہ، پرنسپل کامران علی کامران، حبئب بینک کے مینیجر شکیل ودیگر شریک تھے،ذرائع

غذر (عقیل شاہ سے)انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی گاھکوچ میں یوم دفاع اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد۔غذر انسٹیٹیوٹ اف میڈیکل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور جی بی ار ایس پی کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ سیشن بعنوان یوم دفاع (مارکہ حق) اور سیفی ڈرائیو کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ادارے کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں خصوصی مہمانوں کے طور پر انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او محترم امیر علی شاہ، پرنسپل کامران علی کامران صاحب، حبئب بینک کے مینیجر شکیل صاحب، معروف سیاسی شخصیت بختاور شاہ صاحب، کامران صاحب انٹرپینیورر، سینئر میڈیا نمائندہ فیروز صاحب اور ٹریفک پولیس کے اہلکاران بھی موجود تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد طلباء و طالبات نے یوم دفاع کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے پراثر ڈرامے، حب الوطنی پر مبنی ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں، جنہوں نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا ان کے فن کے مظاہرے کو حاضرین نے بہت سراہا۔پروگرام کے اختتام پر آرگنائزر صداقت علی ساحل نے پروگرام کے اہداف و مقاصد پر روشنی ڈالی مہمانوں نے اپنے اظہار خیال میں یوم دفاع کی تاریخی اہمیت اور روڈ سیفٹی کے اصولوں کے بارے میں نوجوان نسل کو آگاہی فراہم کیا تقریب کے آخر میں، جی بی آر ایس پی اور دی نارتھ الیگنس کی جانب سے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے نیز، ہونڈا کے ایریا انچارج اشفاق صاحب کی طرف سے تمام شرکاء کو خصوصی طور پر ہونڈا کیپس واٹر بوتلیں اور یادگاری مگ بطور تحفہ پیش کیے گئے، جس نے شرکاء میں خاصی خوشی کی لہر دوڑا دی۔یہ پروگرام نوجوان نسل میں قومی دفاع کے جذبے اور سماجی ذمہ داریوں، خاص طور پر حفاظتی قوانین کی پاسداری کی اہمیت کے حوالے سے ایک مثبت اور تعمیری کوشش ثابت ہوا