گلگت بلتستان

متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،وزیراعلیٰ

تمام اضلاع حالیہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں

گلگت(محاسب نیوز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے دورہ ہلدی کے دوران عمائدین اور سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع حالیہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، اور حکومت کی اولین ترجیح متاثرہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور بنیادی سہولیات کی ایمرجنسی بنیادوں پر بحالی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرین کی فوری مدد کے ساتھ ساتھ مستقل بنیادوں پر انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے بھی اقدامات مرحلہ وار جاری ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہلدی کے لیے حفاظتی بند کی تعمیر اور دیگر ضروری حفاظتی اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں عوام کو قدرتی آفات سے محفوظ بنایا جا سکے۔وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت مرحلہ وار حکمتِ عملی کے تحت متاثرین کی فوری امداد اور مستقل بحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہلدی میں حفاظتی بند کی تعمیر سمیت ضروری حفاظتی اقدامات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا تاکہ آئندہ قدرتی آفات کے اثرات سے عوام کو محفوظ رکھا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک حکومت خاموش نہیں بیٹھے گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی ضروریات کا فوری جائزہ لے کر ان کی بحالی کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو عملی طور پر ریلیف مل سکے۔

Related Articles

Back to top button