گلگت بلتستان
ڈائریکٹر جنرلGDA کا کشروٹ میں سینیٹری سیوریج منصوبے کا دورہ
کام کو فوراً دیئے گئے سپیسفیکیشن کے مطابق کیا جائے اور آئندہ ایسی خلاف ورزی سے باز آ جائے بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
گلگت(پ،ر)ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اظہار اللہ، نے پروجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج پراجیکٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے اور کنسلٹنٹ کے پراجیکٹ منیجر کے ہمراہ بڑھی ہٹ کشروٹ ایریا میں جاری سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران منصوبے کی پیش رفت، معیار اور درپیش مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لگایا۔ معائینے کے دوران ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے بچھائی گئی پائپ کو کھودوا کر چیک کیا اور اپروڈ ڈرائنگ، ڈیزائن اور سپیسفیکیشن کے خلاف ورزی کرنے پر 1000فٹ بچھائی گئی پائپ کے کام کو مسترد کرکے متعلقہ حکام کو سخت ہدایات دی کہ کام کو فوراً دیئے گئے سپیسفیکیشن کے مطابق کیا جائے اور آئندہ ایسی خلاف ورزی سے باز آ جائے بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔